مرکز کے زیرانتظام جموں میں اعلی تعلیم سے وابستہ اساتذہ کے ایک وفد نے جموں کالج ٹیچرز اسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر راکیش جسوٹیہ کی قیادت میں سکریٹری اعلی تعلیم طلعت پرویز روحیلہ سے ملاقات کی اور اپنے مطالبات کو لے کر انہیں ایک میمورنڈم پیش کیا۔ جموں کالج ٹیچرز اسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر راکیش جسوٹیہ نے ای ٹی وی بہارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کمشنر سکریٹری سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ درپیش مسائل کا تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے کہا کہ جموں کے گورنمنٹ ڈگری کالجز میں تعینات اساتذہ کو ٹرانسفر کر کے طالب علموں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کو تعینات کرنے سے پہلے کالج کے انتظامیہ سے صلح مشورہ کیا جائے تاکہ کسی بھی مضمون کو پڑھانے کے لئے اساتذہ کی کمی کالجز میں نہ رہے۔
یہ بھی پڑھیں: پہلگام: سیاحوں کو سیر کرانے والے روزی روٹی سے محروم
انہوں نے مزید کہا کہ ٹیچرز کو پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے کی اجازت دی جائے اگر وہ بیرون ریاست بھی اعلی تعلیم حاصل کرنا چاہیں تو انہیں اجازت دے جائے، تاکہ وہ پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کریں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اب کے مطالبات کو جلد از جلد حل کیا جائے گا۔