ETV Bharat / state

'بھارت ماتا چوک' نام رکھنے پر جموں کے عوام نے کیا کہا؟ - جموں

جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت جموں میں بی جے پی کی قیادت والی جموں میونسپل کارپوریشن کی جانب سے پرانے شہر میں واقع 'سٹی چوک' کا نام بدل کر 'بھارت ماتا چوک' رکھنے پر عوام نے جموں میونسپل کارپوریشن کی ستائش کی ہے۔

bharat mata chowk jammu
’بھارت ماتا چوک‘ نام رکھنے پر جموں کی عوام خوش
author img

By

Published : Mar 2, 2020, 7:06 PM IST

Updated : Mar 3, 2020, 4:44 AM IST

جموں میونسپل کارپوریشن (جے ایم سی) نے جموں میں پرانے شہر کے مصروف ترین 'سٹی چوک' چوراہے کے بیچوں بیچ ایک بورڈ نصب کیا ہے جس پر 'بھارت ماتا چوک' لکھا ہوا ہے۔

’بھارت ماتا چوک‘ نام رکھنے پر جموں کی عوام خوش

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے جموں کے عوام سے اس فیصلے پر رائے جاننے کی کوشش کی تو انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس فیصلے پر انتظامیہ کی ستائش کی ہے۔

ایک مقامی باشندے نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ 'دراصل یہاں سٹی چوک اور سیڑھی چوک نزدیک میں ہونے کے سبب عوام بعض دفعہ کنفیوژن کا شکار ہوتے تھے۔'

ان کا کہنا تھا کہ 'اس فیصلے سے لوگ کنفیوژن سے بچ جائیں گے۔'

واضح رہے کہ یہ بورڈ ایک ایسے وقت میں نصب کیا گیا ہے جب ملک بھر میں 'بھارت ماتا کی جے' کے نعرے کو ملک کے تئیں محبت کا پیمانہ سمجھا جاتا ہے۔

ایک اور مقامی باشندے نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'یہ چوک بھی بھارت کا ہی ایک حصہ ہے اور اس چوک کا نام بھارت ماتا چوک رکھنے میں کوئی مضائقہ نہیں، بلکہ یہ ایک اچھا اور خوش آئند قدم ہے۔'

ادھر جموں کے ہی تحصیل روڈ 'سرکیولر چوک' کا بھی نام تبدیل کرکے 'اٹل جی چوک' رکھ دیا گیا ہے۔ سٹی چوک چوراہے کی طرح اس مقام کے بیچوں بیچ ایک بورڈ نصب کیا گیا ہے جس پر'اٹل جی چوک' درج ہے۔

قابل ذکر ہے کہ مرکزی حکومت کی جانب سے آئین ہند کی دفعہ 370 کے تحت جموں و کشمیر کو حاصل خصوصی حیثیت کے خاتمے اور جموں و کشمیر کو دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں جموں و کشمیر اور لداخ میں منقسم کرنے کے بعد یہ پہلے ایسے مقامات ہیں جن کا نام بدل دیا گیا ہے۔

اس سے قبل گزشتہ برس وادی کشمیر میں 'ریڈیو کشمیر' کا نام تبدیل کرکے آل انڈیا ریڈیو رکھا گیا تھا۔

Last Updated : Mar 3, 2020, 4:44 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.