ETV Bharat / state

سترہ ہزار پی ایم اے وائی جی کے بے زمین قبائلی مستحقین کو پانچ مرلہ زمین ملے گی: ایل جی

جن جاتیہ گورو سپتاح منانے کے لیے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ انتظامیہ جموں و کشمیر میں قبائلی آبادی کو ترقی کے مساوی فوائد حاصل کرنے کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ اپنے خطاب میں لیفٹیننٹ گورنر نے گذشتہ چند برسوں میں قبائلی برادریوں کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے انتظامیہ کی کوششوں کے بارے میں بات کی۔ LG announcement

LG Addressed Janjatiya Gaurav Saptah Celebrations

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 18, 2023, 10:33 AM IST

Updated : Nov 18, 2023, 10:48 AM IST

جموں: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعہ کو اعلان کیا کہ ان کی انتظامیہ آنے والے دنوں میں پردھان منتری آواس یوجنا (دیہی) کے 17,000 بے زمین قبائلی استفادہ کنندگان کو پانچ مرلہ زمین دے گی۔ انہوں نے یہ اعلان جموں کے کنونشن سنٹر میں 'ٹرائبل پرائیڈ ویک' کی تقریب میں کیا۔

  • J&K Administration has taken concrete steps for economic empowerment of tribal communities through sheep farms, dairy units and Tri-Wool Project. Viksit Bharat Sankalp Yatra will ensure no tribal family is left out of the journey of development and progress.

    — Office of LG J&K (@OfficeOfLGJandK) November 17, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

منوج سنہا نے کہا کہ انتظامیہ نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ پانچ مرلہ زمین ان لوگوں کو دی جائے گی، جو پردھان منتری آواس یوجنا کے اہل ہیں اور جن کے پاس اپنی زمین نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام قبائلی برادریوں کے حقوق اور فوائد کا تحفظ انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ منوج سنہا نے کہا کہ فیبل پلان کے تحت فراہم کیے جانے والے مکانات سے میں واقف ہوں۔ تقریباً 17000 لوگ ہیں۔ خاص کر بکروال بھائی۔ باقی ہماری برادری کے لوگ ہیں جن کے پاس زمین نہیں ہے۔ میں یقین دلانا چاہتا ہوں کہ جموں و کشمیر انتظامیہ آنے والے دنوں میں تمام اہل لوگوں کو پانچ مرلہ اراضی فراہم کرے گی، تاکہ ان کا اپنا گھر بنانے کا خواب پورا ہو سکے۔

یہ بھی پڑھیں: بڈگام میں چھتیس کنال سرکاری زمین بازیاب

واضح رہے ایل جی انتظامیہ پورے جموں کشمیر میں ناجائز تجاوزات ہٹاؤ مہم چلا رہا ہے۔ اس مہم میں انتظامیہ اراضیوں کو اپنے قبضے میں لے رہا ہے۔ وہیں، انتظامیہ کی جانب سے ٹیرر فنڈنگ اور منشیات اسمگلنگ کے ملزمین کی جائیدادوں کو بھی ضبط کیا جارہا ہے۔ حکومت کا منصوبہ ان اراضیوں کو پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت استعمال میں لانے کا ہے۔

Last Updated : Nov 18, 2023, 10:48 AM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.