ETV Bharat / state

جموں و کشیر انتظامیہ میں تقرریاں و اضافی چارجز

author img

By

Published : Apr 28, 2020, 2:31 PM IST

جموں و کشمیر کے جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں تقرریوں اور تبدیلیوں کے سلسلے میں ایک حکم نامہ جاری کیا گیا ہے جس میں چند اعلیٰ افسران کی تقرری کی گئی ہے یا پہلے سے مامور افسران کو اضافی چارج دیا گیا ہے۔

general admin dep
general admin dep

مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر کے جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (جی اے ڈی) کی جانب سے ایک حکم نامہ جاری کیا گیا جس کے تحت محکمہ کوآپریٹیو اور محکمہ ٹربیونل میں مختلف افسران کی تبدیلی اور نئی تقرریوں کا اعلان کیا گیا ہے-

حکم نامے کے مطابق سیکریٹری گورنمنٹ برائے کوآپریٹیو ڈیپارٹمنٹ، عبدالمجید بٹ کو اب جموں و کشمیر سپیشل ٹربیونل کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے- ان سے قبل اس عہدے پر آئی اے ایس افسر سلماء حمید تھیں جو اب سبکدوش ہو گئی ہیں۔

حکم نامے کے مطابق ' آئی اے ایس افسر نوین کمار جو پہلے پرسنل سیکرٹری برائے محکمہ مویشی پروری تھے اور انہیں محکمہ ٹیکنیکل ایجوکیشن، باغبانی، کھیتی باڑی کے ایڈمنسٹریٹیو سیکریٹری کا بھی اضافی چارج دیا گیا تھا اب انہیں کوآپریٹیو ڈیپارٹمنٹ کے ایڈمنسٹریٹیو سیکریٹری کا مزید اضافی چارج دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ آئی اے ایس افسر شلیندر کمار جو پرنسپل سیکرٹری برائے سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے عہدے پر تعینات ہیں، انہیں اب جموں و کشمیر اسپیشل ٹربیونل کے ایڈمنسٹریٹیو سیکریٹری کا اضافی چارج دیا گیا ہے-

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.