ETV Bharat / state

سرینگر۔ جموں شاہراہ پر دھماکہ خیز مواد برآمد

author img

By

Published : Nov 22, 2019, 4:54 PM IST

جموں۔کشمیر میں سرینگر۔جموں قومی شاہراہ پر جمعہ کے روز سکیورٹی فورسز نے دھماکہ خیز مواد کا پتہ لگا کر اسے ناکارہ بنا دیا۔

سرینگر۔ جموں شاہراہ پر دھماکہ خیز مواد برآمد

دھماکہ خیز مواد کا وزن 25 کلو بتایا جا رہا ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ روڈاوپننگ پارٹی (آر پی او) نے جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں خودونی کے لارم گانجی پورا شاہراہ پر کچھ مشتبہ چیز کو دیکھا جس کے بعد شاہراہ پر دونوں طرف سے آنے والی گاڑیوں کو فوری طورپر روک دیا گیا اور بم ناکارہ بنانے والے دستہ کو مطلع کیا۔ ٹریفک پولیس نے گاڑیوں کو وانپو کی طرف بھیج دیا۔

انہوں نے بتایا کہ دھماکہ خیز موا د کو بغیر کسی نقصان کے ناکارہ کردیا گیا۔ اگر وقت رہتے اس طاقتو ر دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ نہیں بنایا جاتا تو ایک بڑا حادثہ ہوسکتا تھا۔ گزشتہ ہفتہ سلامتی دستوں نے پمپور شاہراہ میں پریشر کوکر میں رکھا گیا طاقتور دھماکہ خیز مواد کا پتہ لگاکر اسے ناکارہ کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق سرینگر۔جموں قومی شاہراہ پر آج دونوں طر ف سے ہلکی گاڑیوں کے آنے جانے کی اجازت دی گئی ہے۔ بھاری گاڑیوں کو چلنے کی اجازت نہیں دیئے جانے سے شاہراہ کے دونوں طرف بھاری گاڑیاں کھڑی ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.