ETV Bharat / state

Power Outages In J&K: جموں میں بجلی آنکھ مچولی سے عوام پریشان - LATEST POWER OUTAGE IN j&K

جموں و کشمیر میں ان دنوں بجلی کٹوٹی نے لوگوں کا جینا حرام کیا Power Outages In J&Kہے۔ لوگوں کے مطابق محکمے بجلی کی جانب سے ماہ رمضان اور نوراتری کے ایام میں بھی معقول بجلی فراہم نہیں کی جاتی ہے۔ لوگوں نے انتظامیہ سے میٹر والے علاقوں میں 24 گھنٹے بجلی فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

j-and-k-plunges-into-darkness-as-power-outage-worsens
جموں میں بجلی آنکھ مچولی سے عوام پریشان
author img

By

Published : Apr 22, 2022, 8:01 PM IST

جموں:جموں و کشمیر میں جاری بجلی کے بدترین بحران پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے ٹریڈ یونین صدر ایجاز کاظمی نے کہا ہے کہ حکومت بجلی کی سپلائی پوزیشن بہتر بنانے میں سنجیدہ نظر نہیں آرہی ہے جبکہ عام لوگ اس غفلت شعاری اور نااہلی سے مختلف نوعیت کے مشکلات و مصائب سے دوچار ہیں۔

جموں میں بجلی آنکھ مچولی سے عوام پریشان
کاظمی نے کہا کہ بجلی سپلائی کی ابتر صورتحال کے باوجود بھی جموں و کشمیر انتظامیہ سپلائی پوزیشن بہتر بنانے کے لیے کچھ نہیں کر رہی ہے۔عام لوگوں کے مشکلات میں ہر روز ہو رہے اضافے پر تشویش اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ یوٹی انتظامیہ خواب غفلت میں پڑی ہے۔عوام کا کوئی پرسان حال نہیں، بجلی اور پینے کا صاف پانی نایاب ہے اور دیگر ضروریات زندگی کی فراہمی ہر گزرتے دن کے ساتھ بد سے بدتر ہو رہی ہے جبکہ تعمیر و ترقی کے کاموں کی رفتار بھی ماند پڑگئی ہے۔

وہیں خاتون سماجی کارکن نرمتا شرما نے کہا کہ امسال میٹر والے علاقوں خاص کر شہر خاص جموں میں گاہ گاہ ہی بجلی کے درشن ہوتے ہیں جبکہ غیر میٹر شدہ علاقوں کا حال بہت برا ہے۔ بجلی کٹوتی کے لیے کسی بھی شیڈول سے کام نہیں لیا جارہا ہے۔ بجلی کی آنکھ مچولی 24 گھنٹے جاری رہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم مسلسل طور پر ہر سال یہ سنتے آرہے ہیں کہ اگلے برس سے 24 گھنٹے بجلی کی فراہمی ہوگی جبکہ حقیقی معنوں میں بجلی کی سپلائی پوزیشن بہتر ہونے کے بجائے بد سے بدتر ہی ہوتی جارہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ افسوس اس بات ہے کہ گذشتہ 5 سال کے دوران بجلی کی پیداوار میں ایک میگاواٹ کا اضافہ بھی نہیں کیا گیا۔

مزید پڑھیں:

وہیں جموں و کشمیر وقف بورڈ کے ممبر سہیل کاظمی کا کہنا ہے کہ ان دنوں نوراترا اور ماہ رمضان چل رہا ہے تو انتظامیہ کو چاہیے کو وہ عوام کو اس گرمی میں بجلی کی سپلائی دستیاب رکھے۔ انہوں نے کہا پاور محکمہ پچھلے 5 سالوں سے جموں و کشمیر میں اچھا ریونیو کما رہا ہے۔اسلیے محکمے کو اس گرمی کے ایام مین 24 گھنٹے بجلی فراہم کرنی چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.