ETV Bharat / state

Interview Of Senior Leader RS Chib: ڈیموکریٹک پروگریسیو آزاد پارٹی کے جنرل سیکریٹری اور سابق وزیر راجندر سنگھ چب سے گفتگو

ڈیموکریٹک پروگریسیو آزاد پارٹی کے جنرل سیکریٹری اورسابق وزیر راجندر سنگھ چب نے کہا کہ ہمارے پاس سچیت گڑھ اور ارنیا اور سرحد کے تمام دیہاتوں میں سرحدی سیاحت کو فروغ دینے کی کافی صلاحیت ہے، لیکن متعلقہ محکمہ بنیادی ڈھانچے کو اپ گریڈ کرنے کے لیے تیار نہیں لگتا ہے۔ آر ایس پورہ سے سوچیت گڑھ اور دیگر سرحدی علاقوں تک سڑک کو چوڑا کرنے کی ضرورت ہے۔

ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی کے جنرل سیکریٹری اورسابق وزیر راجندر سنگھ چب سے گفتگو

author img

By

Published : Jun 3, 2023, 1:29 PM IST

ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی کے جنرل سیکریٹری اورسابق وزیر راجندر سنگھ چب سے گفتگو

جموں: ڈیمو کریٹک پروگریسیو آزاد پارٹی کے جنرل سیکریٹری اور سابق وزیر راجندر سنگھ چب نے حکومت سے جموں کے سرحدی علاقہ سچیت گڑھ میں سیاحت کو فروغ دینے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے اس علاقے میں سڑکوں کے ناقص کنیکٹیویٹی کا حوالہ دیا اور مطالبہ کیا کہ مساوی ترقیاتی سرگرمیاں شروع کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس سچیت گڑھ اور ارنیا اور سرحد کے تمام دیہاتوں میں سرحدی سیاحت کو فروغ دینے کی کافی صلاحیت ہے، لیکن متعلقہ محکمہ بنیادی ڈھانچے کو اپ گریڈ کرنے کے لیے تیار نہیں لگتا ہے۔ آر ایس پورہ سے سوچیت گڑھ اور دیگر سرحدی علاقوں تک سڑک کو چوڑا کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:Jal Shakti Employees Killed in Road Accident پانی کا ٹینکر حادثہ کا شکار، دو ملازمین ہلاک

انہوں نے کہا کہ سرحدی دیہات میں دنیا بھر میں مشہور باسمتی چاول اگایا جاتا ہے لیکن سرکاری محکمے کی جانب سے ترقی دلانے کے لیے کوئی پہل نییں کرتا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بجلی کی کٹوتی سے پینے کے پانی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے اور کسان سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ جی ٹونٹی میٹنگ سرینگر میں منعقد کرنے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ جموں خطہ میں بھی اس طرح کی ایک میٹنگ منعقد ہونی چاہیے تھی تاکہ جموں خطہ بھی سیاحت کے نقشے پر آجائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ علاقے میں بی جے پی کی قیادت کا رویہ ایسا ہے کہ انہوں نے عوام کے مطالبات کو پچھلے نو سالوں میں پورا کرنے کی کبھی زحمت نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ آزاد ڈیموکریٹک پروگریسیو پارٹی انتخابی حلقہ میں سڑکوں کی عمارت میں مکمل تبدیلی لانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے اور سوچیت گڑھ میں سڑکوں کے پورے نیٹ ورک کو اپ گریڈ کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے اسے عوامی نمائندوں کی اولین ذمہ داری قرار دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.