جموں: امریکہ، برطانیہ، کینڈا، آسٹریلیا اور یورپ کے دیگر 8 ممالک میں انسانوں میں تیزی سے پھیلنے والے نئے وائرس" منکی پوکس" سے بچاؤ کے لیے جموں کشمیر میں محکمہ صحت نے مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی ہدایت پر چند روز قبل ایڈوائزری جاری کی ہے۔ اس ضمن میں ای ٹی وی بھارت کے نمائندے محمد اشرف گنائی نے اسٹیٹ سرولینس افیسر ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز جموں کے ڈاکٹر ہرجیت رائے سے خاص بات چیت کی۔ Interview of Dr Herjeet Rai on Monkeypox Outbreak
ڈاکٹر ہرجیت رائے نے کہا کہ حالیہ ایڈوائزری ’’منکی پوکس ‘‘ سے متاثرہ ممالک سے واپس لوٹنے والے بھارتی شہروں کے لیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر ان افراد میں جلد میں کسی قسم کی سرخی کی موجودگی ہو یا منکی پوکس سے متاثر شخص کے ساتھ رابطے میں آئے ہوں تو وہ نزدیکی ہسپتالوں میں ڈاکٹروں سے رابطہ کریں تاکہ اس وائرس کو پھیلانے سے روکا جائے۔Advisory on Monkeypox
انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں تعینات ڈاکٹروں سے کہا گیا ہے کہ مشتبہ افراد کو تشخیصی رپورٹ آنے تک علیحدہ رکھا جائے اور رپورٹ مثبت آنے کی صورت میں علاج مکمل ہونے تک ان افراد کو قرنطین کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایڈوائزری میں منکی پوکس سے متاثرہ مریضوں کا علاج کرتے ہوئے انفکیشن کی روک تھام کے لیے پہلے سے وضع کیے گئے قوائد و ضوابط پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
منکی پوکس کی ٹیسٹنگ کے سلسلے میں انہوں نے کہا کہ لیبارٹری میں تشخیص کے لیے مشتبہ شخص کی نسوں سے حاصل کیے جانے والے سیال یا خون یا تھوک کو نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی پونے بھیجا جائے گا جب کہ کسی مشتبہ شخص کی رپورٹ مثبت آنے کی صورت میں پچھلے 21 دنوں کے دوران متاثرہ شخص کے رابطے میں آنے والے لوگوں کی تلاش یا نشاندہی کا کام فوراً شروع ہوگا تاکہ بیماری کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔
یہ بھی پڑھیں:
- Monkeypox may Persist in Body for 10 Weeks: منکی پوکس جسم میں 10 ہفتوں تک برقرار رہ سکتا ہے، تحقیق
- Advisory on Monkeypox: "منکی پاکس" نئے وائرس سے متعلق ایڈوائزری جاری
موصوف نے مزید کہا کہ اب تک بھارت میں منکی پوکس کا کوئی بھی معاملہ سامنے نہیں آیا ہے لیکن یہ وائرس کسی متاثرہ شخص کے ساتھ رابطے میں آنے، کسی جانور کے کاٹنے، کسی متاثرہ شخص کے کپڑے اور بستر استعمال کرنے سے پھیل سکتا ہے۔ منکی پوکس کی بیماری جانوار سے انسانوں اور انسانوں سے انسانوں میں منتقل ہوسکتی ہے۔ وائرس انسانی جسم میں جلد، سانس لینے کی نلی، آنکھوں، ناک یا منہ سے اندر جاسکتا ہے اور یہ وائرس 7 سے 14 دنوں کے درمیان اپنی علامات دکھاتا ہے۔ منکی پوکس کی علامات میں بخار، جلد کا کسی خاص جگہ سرخ ہونا اور سوجن ہونا شامل ہے۔