ETV Bharat / state

'جموں و کشمیر میں تشدد اور دراندازی پر روک لگائی گئی ہے'

author img

By

Published : Jun 13, 2021, 3:25 PM IST

وزیر مملکت برائے امور داخلہ نے کہا کہ مرکزی حکومت نے جموں و کشمیر میں بہت کچھ کرنے کے منصوبے بنائے تھے لیکن بدقسمتی سے کورونا وائرس کی وجہ سے کام رک گئے۔

'جموں و کشمیر میں تشدد اور دراندازی پر روک لگائی ہے'

مرکزی وزیر مملکت برائے امور داخلہ جی کشن ریڈی نے کہا کہ جموں و کشمیر میں تشدد اور دراندازی پر روک لگائی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو برسوں کے دوران ملک میں کافی بدلائو آیا ہے اور دہشت گردی یا تشدد کے واقعات اب رونما نہیں ہوتے۔

کشن ریڈی نے اتوار کو تروپتی بالاجی مندر کا سنگ بنیاد رکھنے کے سلسلے میں منعقدہ تقریب کے حاشیے پر نامہ نگاروں کو بتایا کہ 'تشدد کے واقعات ہوں یا دراندازی ان پر روک لگائی گئی ہے'۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 'ملک میں اب دہشت گردی کے واقعات رونما نہیں ہوتے۔ یعنی ملک میں بدلائو آیا ہے۔ امن و قانون کی صورتحال بھی بہتر ہوئی ہے۔ ملک میں گذشتہ دو برسوں کے دوران تشدد کے صرف ایک دو واقعات ہی پیش آئے ہیں'۔

وزیر مملکت برائے امور داخلہ نے کہا کہ مرکزی حکومت نے جموں و کشمیر میں بہت کچھ کرنے کے منصوبے بنائے تھے لیکن بدقسمتی سے کورونا وائرس کی وجہ سے کام رک گئے۔

انہوں نے کہا کہ 'اس بیماری کی وجہ سے ترقیاتی سرگرمیاں گذشتہ پندرہ مہینوں سے متاثر ہیں۔ آپ کو یاد ہوگا کہ مرکزی حکومت کے 36 وزرا نے یہاں کے ہر ایک علاقے کا دورہ کیا تھا۔ کورونا کے ختم ہوتے ہی جموں و کشمیر اور لداخ کی ترقی کے لیے اقدام اٹھائے جائیں گے۔ ہم بھی چاہتے ہیں کہ آنے والے وقت میں یہ ترقیاتی کام شروع ہوں'۔

کشن ریڈی نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ بھارت کورونا کے خلاف جاری لڑائی بہت جلد جیت جائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 'اس کے فوراً بعد جموں و کشمیر کو ترقی کی راہ پر لے جانے کا کام شروع ہوگا۔ ہم جموں و کشمیر کے لوگوں کی خواہشات کو پورا کرنے کے لیے پابند عہد ہیں'۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.