ETV Bharat / state

Army Rescues Stranded Passengers in Poonch: مغل روڈ پر پھنسے مسافروں کا کامیاب ریسکیو - جموں کی خبر

گزشتہ رات چٹا پانی کے قریب پرانے مغل روڈ پر لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے کئی مسافر گاڑیاں پھنس گئیں تھیں لیکن فوج اور پولیس ٹیم کی بروقت کاروائی کی وجہ سے مغل روڈ پر پھنسے مسافروں کو بچا لیا گیا۔ Army Rescues Stranded Passengers in Poonch مسافروں نے فوج اور پولیس ٹیم کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Army Rescues Stranded Passengers in Poonch
فوج اور پولیس ٹیم کی فوری کاروائی، مغل روڈ پر پھنسے مسافروں کا کامیاب ریسکیو
author img

By

Published : May 28, 2022, 10:53 PM IST

پونچھ: جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں فوج اور پولیس کی فوری اقدامات کرنے کی وجہ سے پرانے مغل روڈ پر دس مسافروں کو ریسکیو کرلیا گیا جو کہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے علاقے میں پھنس گئے تھے۔Army Rescues Stranded Passengers in Poonch

فوج اور پولیس ٹیم کی فوری کاروائی، مغل روڈ پر پھنسے مسافروں کا کامیاب ریسکیو

حکام نے بتایا کہ گزشتہ رات تقریباً 11بجے، چٹا پانی کے قریب مغل روڈ پر مٹی کا تودہ گرنے سے سڑک بلاک ہو گئی اور کئی گاڑیاں سڑک پر پھنس گئیں تھیں۔ فوج نے کہا کہ اس رکاوٹ کی اطلاع موصول ہوتے ہی فوج اور پولیس کی ٹیمیں فورا حرکت میں آگئیں اور جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں جہاں انھوں نے چھ گاڑیوں کے ساتھ مسافروں کو پھنسے ہوئے پایا۔

یہ بھی پڑھیں: Army Vehicle Accident in Ladakh: لداخ میں خطر ناک سڑک حادثہ، سات فوجی ہلاک، انیس دیگر زخمی

فوج نے کہا کہ صورت حال کا جائزہ لیتے ہوئے، امدادی کارکنوں نے فوری طور پر ملبہ ہٹانا شروع کیا اور دس مسافروں بشمول ایک خاتون اور ایک بچے کو بچا لیا گیا۔
فوج نے مزید کہا کہ مقامی لوگ مشترکہ ریسکیو ٹیم کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے انہیں لینڈ سلائیڈنگ کے مقام سے نکالنے میں بروقت مدد کی۔ دوسری جانب مغل روڈ کو چودہ گھنٹے کے وقفے کے بعد ہفتے کی دوپہر آمد و رفت کے لیے بحال کر دیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.