ETV Bharat / state

Independence Day 2023 جموں میں پرچم، جھنڈیوں کی خریداری میں تیزی

ملک بھر میں 15 اگست 2023 کو 77واں جشن آزادی منایا جائے گا۔ قومی دار الحکومت دہلی میں جشن کیلئے تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں۔ وزیراعظم نریندر مودی دہلی کے تاریخی لال قلعہ قومی پرچم لہرائیں گے اور تاریخی عمارت کی فصیل سے قوم سے خطاب کریں گے۔

author img

By

Published : Aug 14, 2023, 4:25 PM IST

Etv Bharat
جموں میں پرچم، جھنڈیوں کی خریداری میں تیزی

جموں: آزادی کے 77 ویں سال کے موقع پر ہر گھر ترنگا مہم کی تحت جموں کشمیر کے مختلف حصوں میں قومی پرچم کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔15 اگست کو منائے جانے والے یوم آزادی کی تقریبات سے قبل ترنگے کی مانگ بڑھ جاتی ہے، تاہم اس سال میری مٹی میرے دیش کے تحت پہلی ہی ترنگا ریلیز کا اہتمام کیا گیا جسے قومی پرچم کی مانگ مزید بڑ گئی ہے۔

جموں خطے میں 15 اگست کی تقریبات منانے کے لئے سرکاری صطح پر انتظامات مکمل کیے گئے ہیں جبکہ عام لوگ بھی قومی پرچم خریدنے میں مشغول ہیں میری مٹی میرا دیش پروگرام کے زیر اہتمام جموں و کشمیر کے ہر ایک اظلاع میں ریلیز کا انتظام کیا جارہا ہیں۔ ان ریلیز میں لوگوں کو ترنگا گھر لانے اور بھارت کی آزادی کے 77 ویں سال کے موقع پر لہرانے کی ترغیب دی جاتی ہے۔
جموں شہر خاص میں بھی ہر گھر ترنگا مہم کے لیے بازار مختلف اقسام سے بھرے ہوئے ہیں۔ بازار ترنگا پتنگوں، ترنگا ٹی شرٹس، مختلف سائز کے ترنگا، ترنگا بیجز، ترنگا ہینڈ بینڈز اور دیگر کئی اقسام سے بھر گئے ہیں جن میں ترنگا کو دکھایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:Har Ghar Tiranga: عبدالغفار روزانہ ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ ترنگا بنا رہے ہیں

بتادیں کہ یوم آزادی کی تقریبات کو پُرامن طریقے سے منعقد کرنے کی خاطر جموں کشمیر میں حفاظت کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں ۔یوم آزادی کی تقریبات کو خوش اسلوبی سے پایہ تکمیل تک پہنچانے کی خاطر سبھی تیاریاں مکمل کی گئی ہیں۔ جموں و کشمیر کے تمام ضلع ہیڈ کوارٹروں پر یوم آزادی کی تقاریب کے پر امن انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے حفاظتی انتظامات سخت کیے گئے ہیں۔جموں کشمیر میں سب سے بڑی تقریب کا اہتمام دارالحکومت سرینگر کے بخشی اسٹیدیم میں ہوگی جہاں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا قومی پرچم لہرائیں گے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.