محکمہ جنگلات کے عملہ کو مصدقہ اطلاع ملی کہ مذکورہ علاقہ میں جنگلاتی لکڑی کی اسمگلنگ ہو رہی ہے ۔
اس سلسلے میں ایک مشترکہ تلاشی ٹیم ڈی ایف او بھدرواہ چندر شیکھر کی قیادت میں تلاش میں نکل پڑی جس دوران جنگ نالہ میں ایک رہائشی گھر کے احاطہ میں غیر قانونی طور سے کاٹی گئی لکڑی کو ضبط کیا گیا۔
اس موقع پر ڈی ایف او نے کہا کہ پچھلے ایک ماہ سے بھدرواہ ڈویژن میں درجنوں لکڑی کاٹنے والے کٹر ضبط کئے گئے ہیں جبکہ کئی لوگوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی ہے۔
انہوں نے سرپنچوں، پنچوں و معزز شہریوں سے اپیل کی کہ وہ جنگلات کے تحفظ کو یقینی بنانے میں محکمہ کو تعاون دیں اور ایسے اسمگلروں کی نشاندہی کریں جو سبز سونے کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔
انہوں نے پولیس کا بھی شکریہ ادا کیا کہ وہ وقتا فوقتاً محکمہ کو ہر ممکن تعاون فراہم کررہے ہیں اورتب جا کر ہی جنگل سمگلروں کو موقع پر بے نقاب کیا جاتا ہے