جموں:دہلی میں آج رات نو بجے وزیر داخلہ امت شاہ سے جموں کشمیر کے پارٹی لیڈران کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کرنے والے ہیں۔ذرائع کے مطابق میٹنگ میں جموں و کشمیر کی تازہ سکیورٹی صورتحال اور سیاسی و دیگر امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔
ذرائع کے مطابق میٹنگ میں جموں و کشمیر بی جے پی صدر رویندر رینا، جموں انچارج کویندر گُپتا اور جموں و کشمیر کے انچارج ترون چُگ اور دیگر بی جے پی لیڈران شامل ہوں گے۔یہ میٹنگ جموں و کشمیر میں حالیہ عسکریت پسند حملوں بالخصوص راجوری واقعہ کے تناظر میں ہو رہی ہے۔
مزید پڑھیں: Amit Shah Reviews Security Situation In JK امت شاہ نے جموں و کشمیر کی صورتحال کا جائزہ لیا
واضح رہے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے 28 دسمبر کو دہلی میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں جموں و کشمیر میں سیکورٹی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا تھا۔ Amit Shah Reviews Security Situation In Jammu and Kashmir