ETV Bharat / state

Employees Protest in Jammu: وادی میں تعینات ہندو ملازمین کا جموں میں احتجاج - ہندو ملازمین کا جموں میں احتجاج

وادیٔ کے مختلف اضلاع میں تعینات ہندو ملازمین نے جموں میں احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ 'ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ کسی بھی صورت میں واپس کشمیر نہیں جائیں گے۔' Employees Protest in Jammu

وادی میں تعینات ہندو ملازمین کا جموں میں احتجاج

author img

By

Published : Jun 15, 2022, 9:31 AM IST

جموں: جموں و کشمیر کے جموں ڈویژن کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے ہندو ملازمین جو وادی کے مختلف اضلاع میں تعینات ہیں،نے منگل کے روز احتجاجی مظاہرے درج کرتے ہوئے جموں منتقلی کا مطالبہ کیا۔ پریس کلب جموں کے باہر کشمیر میں تعینات ہندو ملازمین نے احتجاجی مظاہرے کیے اور دھرنا دیا۔ Hindu employees protest in Jammu

مظاہرین نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ 'چونکہ وادی کشمیر میں حالات پوری طرح سے معمول پر نہیں آئے ہیں لہذا ہمیں جموں منتقل کیا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ وادی کشمیر کے دور افتادہ علاقوں میں ہندو ملازمین تعینات ہیں اور ابھی تک سرکار نے اُنہیں محفوظ مقامات پر تعینات نہیں کیا۔' Hindu employees appeal to Jammu and Kashmir administration

وادی میں تعینات ہندو ملازمین کا جموں میں احتجاج

احتجاجیوں کا کہنا تھا کہ 'انہیں نہ سرکاری رہائش فراہم کی گئی اور نہ ہی معقول سیکورٹی کا بندوبست کیا گیا لہذا اس سب کو مد نظر رکھتے ہوئے ہمارا کشمیر واپس جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ مظاہرین کا مزید کہنا تھا کہ سرکار کی جانب سے اُنہیں ڈیوٹی جوائن کرنے کی خاطر نوٹسز بھی اجرا کی گئیں لیکن ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ کسی بھی صورت میں واپس کشمیر نہیں جائیں گے۔'

یہ بھی پڑھیں: Pandit Employees Protest In Jammu: پنڈت ملازمین کا جموں میں احتجاج، کشمیر سے ٹرانسفر کا مطالبہ

انہوں نے بتایا کہ 'ہم نے پچھلے پندرہ برسوں سے کشمیر کے مختلف اضلاع میں اپنے فرائض خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دئے تاہم حالیہ ٹارگیٹ کلنگ کے واقعات رونما ہونے کے بعد ہم اب کشمیر جانے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں ہماری جانوں کو خطرات لاحق ہیں اور جب تک حالات نارمل نہیں ہوتے تب تک ہمیں جموں میں ہی تعینات کیا جائے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.