ETV Bharat / state

انہدامی کارروائی سے گوجر بکروال انتظامیہ سے نالاں

متاثرہ نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ ان کو گھر بسانے میں مدد کی جائے نہ کہ ان کے بسے ہوئے گھر کو گرایا جائے۔

author img

By

Published : Jun 26, 2021, 10:09 PM IST

Gujar Bakarwal
گجر بکروال

جموں و کشمیر کے شہر جموں میں انتظامیہ کی طرف سے سال 2020 سے انہدامی کاروائی شروع کی گئی۔ اس کاروائی کی سیاسی و سماجی تنظیموں کے لیڈران نے مخالفت کی تھی۔ جموں کے صدرا لوؤر دوواڈہ علاقہ میں پھر سے ایک بار انتظامیہ نے چند لوگوں کو ناجائز تعمیرات ہٹانے کا حکم دیا۔ اس پر لوگوں نے کہا کہ وہ ان کی ملکیت زمین ہے نہ کہ غیر قانونی طور پر قبضہ کی ہوئی زمین ہے۔

گجر بکروال

گجر بکروال طبقہ سے وابستہ ہاشم دین نامی صدرا لوؤر دوواڈہ کے ایک رہائش پذیر نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ 'محکمہ جنگلات کی طرف سے گھر خالی کرنے کو کہا جا رہا ہے جبکہ ہمارے پاس تمام طرح کے دستاویزات موجود ہیں جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ہم سنہ 2000 سے یہاں پر رہائش پذیر ہیں۔ ہمیں نہیں معلوم کہ انتظامیہ ہمیں کیوں تنگ کرکے ہمارے بسے ہوئے گھر کو برباد کرنا چاہتی ہے'۔

یہ بھی پڑھیں: جموں میں گرو ہرگوبند سنگھ کا یوم پیدائش عقیدت و احترام کے سا تھ منایا گیا

انہوں نے کہا کہ اگرچہ سرکار دعوی کرکے یہ بات کہہ رہی ہے کہ گجر بکر والوں کے لئے فلاح بہبود کی سکیمیں رکھی جا رہی ہیں لیکن زمینی سطح پر ایسا دیکھنے کو نہیں مل رہا ہے'۔

انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ ان کو گھر بسانے میں مدد کی جائے نہ کہ ان کے بسے ہوئے گھر کو گرایا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.