پرنسپل سیکرٹری منصوبہ بندی ، ترقی و مانیٹرنگ و اطلاعات روہت کنسل نے ایک پریس کانفرنس سے یوٹی میں کووِڈ کا مجموعی اَپ ڈیٹ پیش کیا۔
اُنہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں ٹیسٹنگ کی شرح 703 فی ملین ہے جو پورے ملک میں دوسرا نمبر ہے جبکہ پہلے یہ شرح 77.5 فی ملین تھی۔
روہت کنسل نے کہا کہ ہم نے پہلے ہی اپنی ٹیسٹنگ سہولیات قائم کیں جب سے لے کر ہم برابر ان سہولیات کو تقویت بخش رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 50ٹیسٹ ایک دن کی صلاحیت سے یہ صلاحیت کل 700 فی دن سے تجاوز کر گئی۔
انہوں نے کہا کہ آئی سی ایم آر کی تسلیم شدہ لیبارٹریوں میں اب عنقریب ہی ہر روز لگ بھگ ایک ہزار ٹیسٹ کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ان لیبارٹریوں میں ٹیسٹنگ سہولیات بڑھانے کے ساتھ ساتھ اس فہرست میں دو مزید لیبارٹریاں شامل کی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ اہم ری ایجنٹس کی سپلائی چین کو بھی برقرار رکھا جارہا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ افرادی قوت اور آلات میں بھی اضافہ کیا جارہا ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ ضلعوں میں غیر مرکوز سمپل کیلکشن مراکز قائم کئے گئے ہیں۔
پریس کانفرنس کے دوران اُنہو ں نے کہا کہ ٹریسنگ اور ٹیسٹنگ کی جامع مہم جاری رکھی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ کمیونٹی میں ریپیڈکووڈ ٹیسٹنگ کو یقینی بنانے کے لیے 24000کِٹ حاصل کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پہلے سے قائم عمل کے ساتھ ساتھ زیادہ سے زیادہ ٹیسٹنگ کو یقینی بنایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ریڈ زون علاقوں میں سخت پابندیوں کے ساتھ ساتھ انتہائی چوکسی برتی جارہی ہے اور ٹیسٹنگ کو بھی تیز کیا جارہا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ اگرچہ ریڈ زون اور ہارٹ سپاٹس اور کنٹیمنٹ علاقوں میں لوگوں کو مشکلات پیش آرہی ہیں تاہم انتظامیہ اور صحت محکمہ ان مشکلات کو کم کرنے کے لئے کئی اقدامات کر رہے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ ہمیں بھروسہ ہے کہ سخت لاک ڈاون، فعال ٹریسنگ نظام ، جامع ٹیسٹنگ اور دیگر اقدامات سے غیر علامتی معاملات کی نشاندہی ہوئی ہے ۔
اس کے علاوہ کئی چینوں کو توڑ کر وائرس کے پھیلاﺅ میں کمی آئی ہے تاہم تبھی لاپروائی کی کوئی گنجائش نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک خطرناک دشمن سے مقابلہ کر رہے ہیں لہٰذ ا ہمیں انتہائی چوکسی برتنی چاہیئے ۔مزید تفصیلات دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹریسنگ اور ٹیسٹنگ کا یہ عمل جاری رہے گا۔
اُنہوں نے کہا کہ نگرانی عمل کو بھی مزید مستحکم کیا جائے گا۔ روہت کنسل نے کہا کہ گھروں کی نگرانی کرنے اور صحت سے متعلق جانکاری حاصل کرنے کے لئے سواستھ ندی کووِڈ۔19ہیلٹتھ اڈٹ ایپ وجودمیں لایا جائے گا۔