جموں وکشمیر انتظامیہ کے حکمنامے کے تحت جل شکتی (صحت عامہ) سٹی ڈویژن Iجموں، جل شکتی (صحت عامہ) سٹی ڈویژن IIجموں، صحت عامہ مکینیکل ڈویژن شمالی جموں، صحت عامہ میکنیکل ڈویژن جنوبی جموں اور مکینیکل اربن سرکل جموں سے جموں میونسپل کارپوریشن کو منتقل کرنے کو منظوری دی، حکمنامے کے تحت مستقل افسران، ملازمین اور رقومات وغیرہ کی بھی منتقلی کو منظوری دی گئی ہے۔
اسی طرح صوبہ کشمیر کے لیے بھی انتظامیہ نے جل شکتی (صحت عامہ) سٹی ڈویژن سرینگر، صحت عامہ مکینیکل ڈویژن سری نگر، پی ایچ ای سٹی سب ڈویژن ، آر ڈبلیو ایس گاندربل اور پی ایچ ای سب ڈویژن لال نگر، پی ایچ ای ڈویژن چاڈورہ کو شہر سرینگر کے حدود میں واقع واٹر سپلائی اسکیموں اور اس سے منسلک بنیادی ڈھانچے کی دیکھ ریکھ کے لیے منتقل کرنے کو منظوری دی گئی، ساتھ مستقل افسران اور ملازمین کی اسامیوں اور رقومات وغیرہ کو بھی منتقل کیا گیا ہے۔
اسی طرح 140واٹر سپلائی اسکیموں اور ان سے منسلک بنادی ڈھانچے سمیت جموں کارپوریشن، سری نگر میونسپل کارپوریشن کو کام کاج اور دیکھ ریکھ کے لیے منتقل کیا گیا ہے،اور اس کے ساتھ ہی 19میونسپل کونسلروں کے حدود میں آنے والی مختلف اسکیموں کے 3222کلومیٹر ترسیلی نیٹ ورک بھی باقاعدہ عملے، کیجول ورکروں، ڈیلی ویجروں سمیت بلدیاتی اداروں کو منتقل کئے گئے ہیں۔
حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے جل شکتی محکمہ ایک عیلحدہ بجٹ ہیڈ کھولے گا تاکہ بلدیاتی اداروں کو کپیکس یا او پیکس رقومات منتقل کیے جاسکیں،کیجول لیبروں، ڈیلی ویجروں اور دیگر ایسے ملازمین کی خدمات حاصل کرنے کے لیے بھی رقم کارپوریشنوں کو منتقل کی جائے گی۔