جموں و کشمیر میں حال ہی میں منتخب ہوئے ڈی ڈی سی ممبران، بلاک ڈویلپمنٹ کونسلز اور پنچایتوں کے لیے علحیدہ فائنانس کمشنر بنایا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق دیہی علاقوں میں ترقیاتی کاموں میں سرعت لانے کے لیے ڈی ڈی سی ، بلاک ڈیولپمنٹ کونسلز اور پنچایتوں کے لیے علحیدہ فائنانس کمشن بنایا جائے گا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے جلد ہی تھری ٹائر پنچایتی راج سسٹم کے لیے علیحدہ فنانس کمیشن تشکیل دینے کی تجویز پیش کی ہے جو ڈی ڈی سی، بی ڈی سی اور پنچایتوں کے ذریعہ عمل درآمد کے کاموں کی فوری فنڈنگ میں مدد کرے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ پنچایتی راج اداروں کے لیے فنانس کمیشن کے طریق کار پر کام کیا جارہا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلعی ترقیاتی کونسلیں قائم ہونے کے بعد کمیشن عمل میں آجائے گا۔
ڈی ڈی سی، بی ڈی سی اور پنچایتوں کے لیے علیحدہ فائنانس کمیشن منتخب کے بعد دیہی اداروں کو ترقیاتی کاموں میں تیزی لانے میں مدد فراہم کرے گا۔ فائنانس کمیشن ایک مکمل آزاد ادارہ ہوگا۔ ذرائع نے بتایا فائنانس کمیشن کے قیام کے بعد ڈی ڈی سی، بی ڈی سی اور پنچایتوں کو اختیارات دیے جائیں گے۔
کٹھوعہ میں جموں کشمیرکا پہلا ہومیوپیتھک میڈیکل کالج قائم ہوگا
ضلعی ترقیاتی کونسلز کے چیئرپرسن اور نائب چیرپرسن کے عہدوں کے لیے انتخابات کے بعد فائنانس کمیشن کا قیام عمل میں لایا جاسکتا ہے اور محکمہ دیہی ترقی کی جانب سے چیئرمین اور نائب چیئرمین کی نشستوں کے لیے نوٹیفیکشن جاری کرنے کے بعد ہی انتخابات منعقد کرائے جائیں گے۔
جموں و کشمیر کی 20 ضلعی ترقیاتی کونسلوں میں سے 33 فیصد خواتین کے لیے مختص ہیں جبکہ محکمہ کے ذریعہ تیار کردہ فارمولے کے مطابق ریزرویشن کو بھی شیڈول کاسٹس اور شیڈول ٹرائبس تک بڑھایا جاسکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق رورل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سے ریزرویشن روسٹر جلد ہی جاری کرے گا۔ اس کے بعد چیئرپرسن اور وائس چیئرپرسن کے انتخابات ہوں گے جس کے بعد ضلعی ترقیاتی کونسلیں پانچ سال کی مدت کے لیے وجود میں آئیں گی۔