ETV Bharat / state

Summer Break for Jammu Schools جموں اسکولوں میں گرمائی تعطیلات کا اعلان

جموں و کشمیر اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے جمعہ کے روز جموں ڈویژن کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں میں گرامائی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔ گرمائی تعطیلات 8 جون سے 22 جولائی تک رہے گی۔

Govt announces summer break for Jammu schools
جموں اسکولوں میں گرمائی تعطیلات کا اعلان
author img

By

Published : Jun 2, 2023, 10:22 PM IST

جموں: جموں و کشمیر اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے جمعہ کے روز جموں ڈویژن کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں میں گرمائی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔ گرمائی تعطیلات 8 جون سے 22 جولائی تک رہے گی۔ ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن جموں نے جمعہ کے روز ایک حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ جموں ڈویژن کے سمر زون میں آنے والے تمام سرکاری اور تسلیم شدہ پرائیویٹ اسکول 8 جون سے 22 جولائی تک گرمائی تعطیلات کے لیے بند رہیں گے۔

Govt announces summer break for Jammu schools
جموں اسکولوں میں گرمائی تعطیلات کا اعلان

حکم نامے کے مطابق تعطیلات کے دوران طلبہ کی کسی بھی آن لائن رہنمائی کے لیے تمام اساتذہ دستیاب رہیں گے۔حکم نامے میں مزید کہا گیا کہ مذکورہ شیڈول کی تعمیل میں اسکولوں کے سربراہ یا تدریسی عملے کی طرف سے کوئی بھی غلطی کے خلاف کارروئی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: JK High Court Summer Vacation ہائی کورٹ کے لیے گرمائی تعطیلات کا شیڈول تبدیل

واضح رہے کہ جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ نے صوبہ کشمیر، جموں اور لداخ کے کچھ حصوں میں دو جون سے ماتحت عدالتوں میں 19 دن کی گرمائی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔ جاری حکمنامہ کے مطابق صوبہ کشمیر میں ماتحت عدالتیں، کشتواڑ، ڈوڈہ اور رام بن کی کچھ عدالتیں گرمائی تعطیل کے تحت 15 دن بند رہیں گیں۔ حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ ’’لیگل سروسز اتھارٹیز کی 19ویں آل انڈیا میٹنگ کے پیش نظر، جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے سال 2023 کے سالانہ کیلنڈر کو اس حد تک ری شیڈول کیا گیا ہے کہ اب گرمیوں کی چھٹیاں 19 جون 2023 سے 7 جولائی تک منائی جائیں گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.