مرکزکے زیر انتظام جموں کشمیر میں محکمہ انڈین سسٹم آف میڈیسن اینڈ ہومیوپیتھی کے ڈائریکٹر کی ہدایت پر انڈین سسٹم آف میڈیسینز نے کادم (این جی او) پلوامہ کے اشتراک سے پلوامہ کے ڈوڈہ علاقے میں قوت مدافعت بڑھانے والی دوائیں تقسیم کیں۔
انہوں نے لوگوں میں مفت ماسکس بھی تقسیم کئے ہیں۔ اب تک اس مہم کے تحت فرنٹ لائن ہیلتھ، سیکیورٹی، میونسپلٹی کے کارکنان، کوویڈ کیئر اور قرنطینہ سمیت 1 لاکھ سے زائد افراد کو ضروری ادویات تقسیم کئے، تاکہ ان میں قوت مدافعت کو بڑھایا جا سکے اور اس مہلک وبا پر مکمل طور قابو پایا جا سکے۔
آپ کو بتا دیں کہ' محکمہ آئی ایس ایم (آیوش) بھی اس وبائی بیماری سے لڑنے کے لئے پیش پیش ہے اور لوگوں میں بیداری کرنے کے لئے گھر گھر جارہے ہیں۔