ETV Bharat / state

جموں میں کانگریس پارٹی کا اجلاس منعقد - جموں کانگریس اجلاس

congress convention jammu جموں میں منعقدہ کانگریس کے اجلاس میں سابق مرکزی وزیر بھرت سنگھ سولنکی نے خطاب کرتے ہوئے مرکزی حکومت کو راست تنقید کا نشانہ بنایا۔

جموں میں کانگریس پارٹی کا اجلاس منعقد
جموں میں کانگریس پارٹی کا اجلاس منعقد
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 6, 2024, 7:19 PM IST

جموں میں کانگریس پارٹی کا اجلاس منعقد

جموں (جموں کشمیر) : کانگریس پارٹی کی جانب سے جموں میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں پارٹی کے جموں کشمیر کے نو منتخب انچارج اور سابق مرکزی وزیر بھرت سنگھ سولنکی نے پارٹی کارکنان سے خطاب کیا۔ سولنکی کے علاوہ غلام احمد میر، اے آئی سی سی جنرل سیکریٹری کے علاوہ پارٹی کے ریاستی صدر وقار رسول وانی سمیت دیگر سرکردہ لیڈران نے اجلاس کے دوران عوام سے خطاب کیا۔ اس موقع پر کانگریس سے وابستہ کئی کارکنان، محبین نے جلسے میں شرکت اختیار کی۔ قبل ازیں سولنکی کی آمد پر جموں ہوائی اڈے پر پارٹی کے سینکڑوں کارکنان اور رہنما بشمول جی اے میر جمع ہوئے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

جموں کشمیر کانگریس کے سیاسی امور کے انچارج سولنکی نے پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’آنے والے دنوں میں کانگریس بڑے عزم کے ساتھ میدان میں اترے گی اور پارٹی نچلی سطح کے ہر کارکن کو اعتماد میں لے کر آگے بڑھے گی۔‘‘ سابق وزیر سولنکی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ’’آج ملک محفوظ ہاتھوں میں نہیں ہے اور ذات پات اور مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کی سیاست کا خاتمہ آنے والے انتخابات سے ہوگا۔‘‘

مزید پڑھیں: اننت ناگ میں یوتھ کانگریس کا یک روزہ کنونشن

بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’جموں و کشمیر کے لوگ خود کو ٹھگا ہوا محسوس کر رہے ہیں۔‘‘ آرٹیکل 370 کی منسوخی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’پہلے بی جے پی، جموں کے لوگوں سے تالیاں بجانے اور تھالی بجانے کو کہتی تھی اور بی جے پی کی علاقائی سیاست نے جموں و کشمیر کے باہمی بھائی چارے کو بھی تقسیم کر دیا ہے۔‘‘ سولنکی نے دعویٰ کیا کہ ’’آج جموں کے لوگوں کو ان کے حقوق سے محروم کر دیا گیا ہے۔‘‘ بے روزگاری، بدعنوانی، مہنگائی اور منشیات کی بڑھتے ہوئے رجحان کا حوالہ دیتے ہوئے سولنکی نے کہا کہ ’’بی جے پی نے مندروں کے شہر کو شراب اور کان کنی مافیا کے شہر میں تبدیل کر دیا ہے۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.