ETV Bharat / state

جموں ڈوگرہ لیڈر چودھری لال سنگھ عبوری ضمانت پر رہا - ای ڈی نے لال سنگھ کو گرفتار کیا

جمعرات کے روز پرنسپل سیشن جج سنجے پریہار کی عدالت نے سابق وزیر اور ڈوگرہ سنگٹھن کے سپریمو چودھری لال سنگھ کو عبوری ضمانت پر رہا کیا۔Lal Singh granted interim bail

Former Minister Lal Singh
چودھری لال سنگھ
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 23, 2023, 9:38 PM IST

جموں: جموں کی عدالت نے سابق وزیر چودھری لال سنگھ کو عبوری ضمانت پر رہا کرنے کے احکامات صادر کئے۔بتادیں کہ چودھری لال سنگھ کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق جمعرات کے روز پرنسپل سیشن جج سنجے پریہار کی عدالت نے سابق وزیر اور ڈوگرہ سنگٹھن کے سپریمو چودھری لال سنگھ کو عبوری ضمانت پر رہا کیا۔

معلوم ہوا ہے کہ جمعرات کی سہ پہر کو جوں ہی چودھری لال سنگھ جیل سے باہر آئے تو کارکنوں کی ایک بڑی تعداد نے انہیں جلوس کی صورت میں گھر پہنچایا۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ چودھری لال سنگھ اپنی اہلیہ اور سابق رکن اسمبلی کانتا اندوترا کے ذریعہ چلائے جانے والے ایجوکیشن ٹرسٹ کے خلاف منی لانڈرنگ کی روک تھام کے قانون کے تحت درج کیس میں انہیں دو دن کی پوچھ تاچھ کے بعد 8نومبر کو باضابط طورپر حراست میں لیا گیا تھا ۔

مزید پڑھیں:

لال سنگھ کی ای ڈی حراست میں پانچ دن کی توسیع

واضح رہے کہ ای ڈی نے ڈوگرہ سوابھیمان سنگٹھن پارٹی (ڈی ایس ایس پی) کے صدر سنگھ کو سات نومبر کو جموں کی سینک کالونی کے چاوڑی علاقے کے ایک گھر سے اس وقت گرفتار کیا گیا جب خصوصی عدالت نے اس کی پیشگی ضمانت کی درخواست خارج کردی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.