ETV Bharat / state

سابق قانون سازوں نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی

لیفٹیننٹ گورنر نے سابق قانون سازوں کو یقین دلایا کہ ان کی طرف سے پیش کردہ تمام حقیقی امور کو میرٹ کی بنیاد پر متعلقہ حکام کے ساتھ اٹھایا جائے گا۔

author img

By

Published : Feb 6, 2021, 10:48 AM IST

سابق قانون ساز بشیر احمد شاہ ویری نے راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی۔

سابق قانون ساز نے مختلف عوامی مسائل، خصوصا جنوبی کشمیر کے علاقوں سے برف ہٹانے، بلاتعطل پانی اور بجلی کی فراہمی، راشن کی تقسیم، ایل پی جی اور دیگر اشیائے ضروریہ کی تازہ صورتحال سے ایل جی کو آگاہ کیا۔

سابق ایم ایل سی اور بی جے پی کے سینئر رہنما اشوک کھجوریہ نے بھی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی اور انہیں عوامی اہمیت کے مختلف امور سے آگاہ کیا۔

لیفٹیننٹ گورنر نے سابق قانون سازوں کو یقین دلایا کہ ان کی طرف سے پیش کردہ تمام حقیقی امور کو میرٹ کی بنیاد پر متعلقہ حکام کے ساتھ اٹھایا جائے گا۔

لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جموں و کشمیر حکومت عوام پر مبنی گورننس کے اصولوں پر کام کر رہی ہے ، جس کا مقصد خطے کی جامع اور مساوی ترقی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.