ETV Bharat / state

Bangladeshis Nationals Detained جموں میں پانچ بنگلہ دیشی باشندوں کو حراست میں لیا گیا

author img

By

Published : May 26, 2023, 3:24 PM IST

جموں و کشمیر پولیس نے جموں کے چنی ہمت علاقے میں بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے پانچ باشندوں کو حراست میں لیا ہے۔ یہ باشندے گزشتہ 15 برسوں سے جموں میں کرایے کے مکان میں رہائش پذیر تھے۔

جموں میں پانچ بنگلہ دیشی باشندوں کو حراست میں لیا گیا

جموں: جموں و کشمیر پولیس نے جموں کے چنی ہمت علاقے میں بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے پانچ باشندوں کو حراست میں لیا ہے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے چنی ہمت کے دلی علاقے میں چار خواتین سمیت پانچ بنگلہ دیشی باشندوں کو حراست میں لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بنگہ دیشی باشندے اس علاقے میں گزشتہ 15 برسوں سے کرایے کے مکان میں رہائش پذیر تھے اور ان کے پاس جعلی دستاویزات تھے۔ان کا کہنا تھا کہ ان لوگوں نے بھارتی دستاویزات جیسے آدھار کارڈ اور پین کارڈ بھی حاصل کیے تھے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ اس سلسلے میں تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں: Rohingya Detained in jammu گیارہ روہنگیا شہریوں کو جموں پولیس نے حراست میں لیا

واضح رہے کہ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق جموں اور سانبہ اضلاع کے مختلف مقامات پر 6500 سے زیادہ روہنگیا مسلمان مقیم ہیں۔واضح رہے کہ ہزاروں روہنگیا پناہ گزین دس سال قبل میانمار میں مسلم نسل کشی کی لہر سے جان بچا کر بنگلہ دیش پہنچے جہاں سے وہ بھارت میں داخل ہوگئے۔ اُن پناہ گزیں میں سے بیشتر نے جموں کا رُخ کیا اور یہاں شہر کے نواحی علاقوں نروال، بھٹنڈی، کرانہ تالاب میں زمینداروں کے خالی احاطوں میں کرایہ کے عوض مقیم ہوگئے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.