کورونا کی ٹیکہ کاری کا پانچواں مرحلہ ملک بھر کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر میں بھی شروع ہوگیا ہے۔ اس مرحلے میں 18 سال سے زیادہ عمر کے ہر شخص کو ٹیکہ لگایا جائے گا جبکہ اس مرحلے کے لیے رجسٹریشن کا عمل پہلے سے ہی جاری تھا۔
اسی ضمن میں جموں میں آج متعدد نوجوانوں نے کورونا وائرس مخالف ٹیکہ کاری میں حصہ لیا، جموں کے بہارت سکوٹئس کے دفتر میں پہلے سے رجسٹریشن کرانے والے نوجوانوں نے ٹیکہ کاری کے اس مرحلے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا
بتادیں کہ ملک میں ابھی تک دو کروڑ 66 لاکھ سے زیادہ لوگوں نے کو وِن پورٹل پر اندراج کرایا ہے، اس مرحلے میں ٹیکہ کاری کا کام اہل افراد کے لیے مرکزی حکومت کے ٹیکہ کاری مراکز پر پہلے کی طرح مفت جاری رہے گا۔
اہل افراد میں صحت سے متعلق کارکن پیش پیش رہنے والے کارکن اور 45 سال سے زیادہ عمر کے سبھی لوگ شامل ہیں، اپولو اسپتال اور میکس اسپتال نے کورونا ٹیکہ کاری مہم کے تیسرے مرحلے میں اپنی حصہ داری کی تصدیق کی ہے، کو وِن پورٹل یا آروگیہ سیتو پر پہلے سے اندراج ویکسین کے لیے لازمی ہے۔
وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران لوگوں کو 27 لاکھ 44 ہزار سے زیادہ کووڈ-19 کے ٹیکہ لگائے گئے۔ وزارت نے کہا ہے کہ اب تک ملک میں مجموعی طور پر 15 کروڑ 49 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو کووڈ-19 کا ٹیکہ لگایا جاچکا ہے۔