ETV Bharat / state

Conjunctivitis Cases Rise in Jammu آشوب چشم سے گھبرانے کی ضرورت نہیں، احتیاطی تدابیر اپنائے،آئی سپیشلسٹ ڈاکٹر اشوک - آنکھوں کی بیماریوں میں اضافہ

جموں میں آشوب چشم یعنی آنکھ آنے کے کیسز میں اضافہ ہوتے جا رہا ہے۔ سائنس کی دنیا میں اسے کنجکٹی وائٹس (conjunctivitis) کہا جاتا ہے جو ایک طرح کا وائرس ہے۔

eye-flu-cases-conjunctivitis-have-suddenly-risen-in-jammu-no-need-to-panic-follow-guidelines
آشوب چشم سے گھبرانے کی ضرورت نہیں، احتیاطی تدابیر اپنائے،آئی سپیشلسٹ ڈاکٹر اشوک
author img

By

Published : Jul 29, 2023, 6:26 PM IST

آشوب چشم سے گھبرانے کی ضرورت نہیں، احتیاطی تدابیر اپنائے،آئی سپیشلسٹ ڈاکٹر اشوک

جموں: بارش اور نمی کے درمیان جموں خطہ میں بیماریاں بڑھنے لگی ہیں،سپتال میں مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ گزشتہ چند دنوں سے جموں میں آنکھوں کے فلو میں تیزی دیکگی گئی۔ ایک دوسرے کے رابطے میں آنے کی وجہ سے بچوں میں آنکھ کے فلو کا انفیکشن تیزی سے بڑھ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جن اسکولوں میں آنکھوں میں فلو کی شکایات موصول ہو رہی ہیں، وہاں اساتذہ طلبہ کو گھر واپس بھیج رہے ہیں۔ جیسے ہی بچے متاثر ہوتے ہیں، گھر والے بھی اس کا شکار ہو جاتے ہیں۔ آنکھوں کے فلو کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہونے کے بعد جموں خطہ خاص کر سندربنی کے سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں نے والدین سے اپیل کی ہے کہ اگر ان کے بچوں کے آنکھیں سرخ، جلن اور خارش ہو تو وہ اپنے بچوں کو اسکول نہ بھیجیں، کیونکہ یہ بیماری دوسرے بچوں کو پھل سکتی ہے۔

جموں خطہ کے سب سے بڑے گورنمنٹ میڈیکل کالج و ہسپتال جموں میں آنکھوں کے ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ پروفیسر ڈاکٹر اشوک شرما نے بتایا کہ محکمہ کی جانب سے آنکھوں کے فلو کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔ ڈاکٹر اشوک شرما نے بتایا کہ اس بار زیادہ بارش کی وجہ سے کنجنٹی وائٹس یعنی آشوب چشم کی بیماری تیزی سے پھیل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر عمر کے لوگ اس بیماری کی لپیٹ میں آرہے ہیں اور اس بیماری سے بچوں کو زیادہ پریشانی ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس بیماری میں ویسے بھی پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ یہ بیماری چند دنوں میں ٹھیک ہو جاتی ہے۔اس بیماری کو دور کرنے کے لیے احتیاطی تدابیر ہیں جن پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آنکھوں کو ٹھنڈے پانی سے مسلسل صاف کرتے رہیں، اور مریض سے فاصلہ رکھیں، تاکہ انفیکشن نہ پھیلے۔اس کے علاوہ چشمیں کا استعمال کریں۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر کے مشورے کے بعد ہی دوا استعمال کریں۔ ڈاکٹر اشوک شرما نے والدین سے اپیل کی کہ اگر آنکھ میں فلو کی شکایت ہو تو بچے کو اسکول نہ بھیجیں۔

مزید پڑھیں: Conjunctivitis in Gujarat کنجنٹی وائٹس پر آئی اسپیشلسٹ ڈاکٹر پرویز ٹانک سے خصوصی بات چیت

کنجنٹی وائٹس Conjunctivitis
یہ ایک انفیکشن ہے، جو آشوب چشم کی سوزش کا سبب بنتا ہے۔ conjunctiva ایک واضح تہہ ہے جو آنکھ کے سفید حصے اور پلکوں کی اندرونی پرت کو ڈھانپتی ہے۔ مانسون کے دوران کم درجہ حرارت اور زیادہ نمی کی وجہ سے، لوگ بیکٹیریا، وائرس اور الرجین کے سامنے آتے ہیں، جس کی وجہ سے آنکھوں کے انفیکشن جیسے آشوب چشم کا باعث بنتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.