ETV Bharat / state

کورونا ویکسین: فائنانشل کمشنر ہیلتھ جموں و کشمیر اٹل ڈلو سے خاص بات چیت - medical education atal dulloo

کورونا وائرس ٹیکہ کاری کے سلسلے میں جاری پیش رفت کے تعلق سے جموںو کشمیر کے فائنانشل کمشنر ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن اٹل ڈلو سے خصوصی بات چیت۔

financial commissioner health and medical education atal dulloo

author img

By

Published : Jan 2, 2021, 7:23 PM IST

عالمی وبا کروونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ٹیکہ کاری کا عمل جلد ہی شروع ہونے والا ہے، اس سلسلے میں متعدد ریاست میں 'ڈرائی رن' جاری ہے۔ ٹھیک اسی طرح جموں و کشمیر کے تین اضلاع جموں، سرینگر اور کولگام میں بھی ٹیکہ کاری کے لیے مشق کیا جا رہا ہے، تاکہ ٹیکہ کاری کے دوران کسی بھی قسم کی کوئی پریشانی پیش نہ آئے۔

ویڈیو

جموں کے ڈسٹرکٹ ہسپتال سروال میں مشق کی شروعات کا افتتاح فائنانشل کمشنر ہیلتھ جموں و کشمیر اٹل ڈلو اور ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز جموں ڈاکٹر رینو شرما نے کیا۔ اس موقعے پر محکمہ صحت کے دیگر ملازمین بھی موجود تھے۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے فائنانشل کمشنر ہیلتھ جموں و کشمیر اٹل ڈلو نے کہا کہ 'چار مراحل میں ٹیکہ کاری کے عمل کو مکمل کیا جائے گا'۔

پہلے مرحلے میں طبی عملے کو ٹیکہ لگایا جائے گا، دوسرے مرحلے میں، فرنٹ لائن ورکرز جیسے پولیس، صفائی محکمہ کے ملازمین اور ریونیو محکمہ کے کچھ ملازمین کو ٹیکہ لگایا جائے گا، تیسرے مرحلے میں بزرگوں کو ٹیکہ لگایا جائے گا، ایسے لوگ جن کی عمر 50 برس سے زائد ہے یا جو ذیابطیس سمیت دیگر مرض میں مبتلا ہیں انہیں بھی ٹیکہ لگایا جائے گا اور آخر اور چوتھے مرحلے میں باقی آبادی کو جوڑا جائے گا اس مرحلے میں ٹیکہ کاری کا عمل کو پورا ہوجا ئے گا'۔

اس سلسلے میں آج مشق کیا جا رہا ہے جس کا جائزہ لینا ضروری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.