مرکز کے زیرانتظام جموں و کشمیر میں ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل (ڈی ڈی سی) کے انتخابات آٹھ مراحل کے تحت آج اختتام پذیر ہوگئے۔ ای ٹی وی بہارت نے ان انتخابات کے معاملے پر سینئر سیاسی رہنما و سابق وزیر مصطفیٰ کمال سے خاص بات چیت کی۔
انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس نے متحد ہو کر کچھ سیاسی جماعتوں کے ساتھ انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیاہے تاکہ جموں و کشمیر کو پھر سے خصوصی آئینی حیثیت دلائی جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ اب لوگوں نے اپنا ووٹ دیا ہے۔ اب ہمیں امید ہے کہ نیشنل کانفرنس اکثریت کے ساتھ جیت حاصل کرنے میں کامیاب ہوگی۔
مصطفی کمال نے کہا کہ نیشنل کانفرنس ہمیشہ مسئلہ کشمیر حل کرنے پر زور دے گی اور مسلئہ کشمیر ہی اصل مسئلہ ہے۔ دیگر مسائل چلتے رہیں گے۔ انتخابات ہوتے رہیں گے۔ یہ سیاست چلتی رہے گی لیکن مسئلہ کشمیر تب تک رہے گا جب تک اس کو پاکستان کے ساتھ مل کر حل نہ کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: خصوصی رپورٹ: 500 سالہ وراثت کا امین عزیز احمد کوزگر
مصطفی کمال نے کہا کہ چاہے مرکزی حکومت ڈی ڈی سی انتخابات منعقد کرے یا اسمبلی انتخابات منعقد کرے اسے کچھ نہیں ہونے والا۔ اگر ہونے والا ہے تو وہ مسئلہ کشمیر ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ نیشنل کانفرنس آرٹیکل 370کی بحالی کو یقینی بنانے میں کامیاب ہوگا کیونکہ مودی سرکار کو ایک دن ختم ہونا ہے۔ انہوں نے مرکزی سرکار سے اپیل کی کہ وہ مسئلہ کشمیر کو حل کرے تاکہ جموں و کشمیر میں امن و امان قائم رہے۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی سخت گیر پالسی ناکام ہوگی۔ انہیں دیکھنا چاہیے کہ بھارت کے پانچ ٹکڑے نہ ہوں۔