جے اینڈ کے ایمپلائز جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے آج جموں کے اچاریا ہوٹل میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران ملازمین نے مانگ کی کہ ’’موجودہ اوقات کار صبح 10:00 بجے سے 04:30 بجے تک کے بجائے صُبح 08:00 بجے سے دوپہر 02:00بجے کیا جائے۔‘‘
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کمیٹی کے ریاستی صدر بابو حسین ملک نے مانگ کی کہ ’’یا تو اوقات کار تبدیل کئے جائیں یا پھر 5روزہ ہفتہ (یعنی ہفتے میں دو دن کی تطعیل) کا اعلان کیا جائے۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کلرکل کیڈر کی تنخواہوں میں تفاوت کے لئے جاری ایس آر او نمبر333- میں ترمیم کرکے اسکا اطلاق جنوری 1996 سے جبکہ مالی فوائد مورخہ 02/2003 سے ہائی کورٹ احکامات کے تحت لاگو کرنے کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے یومیہ اجرت پر کام کر رہے ڈیلی ویجروں /کنسالڈیٹد /کنٹریکچول اور آنگن واڑی ورکروں کو مستقل ملازمت دینے کا بھی مطالبہ کیا۔
پریس کانفرنس میں ریاستی انتظامیہ سے ملازموںکے جائز مطالبات کو پورا کرنے کی اپیل کی گئی ’’بصورت دیگر سڑکوں پر نکل کر احتجاج کیا جائے گا۔‘‘