ETV Bharat / state

'سکل ڈویلپمنٹ وقت کی اہم ضرورت' - ای ٹی وی بھارت

ڈاکٹر سامون نے خود روزگار کی ضرورت پر زور دیا جس سے نوجوان آبادی خود کفیل ہوجائے گی اور اس طرح جموں و کشمیر میں مہارت اور کاروباری ماحولیاتی نظام کو فروغ ملے گا۔

'سکل ڈویلپمنٹ وقت کی اہم ضرورت'
'سکل ڈویلپمنٹ وقت کی اہم ضرورت'
author img

By

Published : Dec 29, 2020, 7:51 AM IST

پرنسپل سکریٹری، سکل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر اصغر حسن سامون نے لرنٹ اسکلز، کنجوانی کے زیر انتظام پردھان منتری کوشل مرکز کا معائنہ کیا جس میں اسکول / کالج کے فارغ ہوئے بیروزگار نوجوانوں کو حکومت ہند کے زیر اہتمام چلائے جانے والے سکیموں کے تحت مہارت کی تربیت فراہم کی جارہی ہے۔

پرنسپل سکریٹری کے ہمراہ مشن ڈائریکٹر، جموں و کشمیر سکل ڈویلپمنٹ مشن (جے کے ایس ڈی ایم)، ڈاکٹر عابد رشید بھی موجود تھے۔ ڈائریکٹر، سکل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ، سجاد حسین گنائی، انچارج پی ایم کے وی وائی، جے کے ایس ڈی ایم محترمہ نیلنجنا منوتی اور جے کے ایس ڈی ایم اور دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔

دورے کے دوران ڈاکٹر سامون نے مختلف کلاس رومز، لیبز کا معائنہ کیا اور طلباء سے بات چیت بھی کی۔ انہوں نے نوجوانوں کو پیش کیے جانے والے کورسز اور ہنر سے متعلق ترقیاتی اسکیموں کے تحت چلائے جانے والے کورس کے بارے میں دریافت کیا۔

مرکز میں طلباء اور عملہ کے ساتھ بات چیت بھی کی۔

ڈاکٹر سامون نے خود روزگار کی ضرورت پر زور دیا جس سے نوجوان آبادی خود کفیل ہوجائے گی اور اس طرح جموں و کشمیر میں مہارت اور کاروباری ماحولیاتی نظام کو فروغ ملے گا۔

اس موقع پر مشن ڈائریکٹر، جموں و کشمیر اسکل ڈویلپمنٹ مشن ڈاکٹر سید عابد رشید شاہ نے سنٹر ہیڈ سے کہا کہ وہ موجودہ صنعتی تقاضوں کے مطابق ہنر مند کورسز متعارف کروائے تاکہ تربیت یافتہ نوجوان آسانی سے صنعتی شعبے میں ملازمت کر سکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.