ETV Bharat / state

ہلاک شدہ فوجی جوانوں کو خراج عقیدت

گزشتہ روز بھارت اور چین کے سرحدی علاقہ، گلوان وادی میں دونوں ملکوں کی افواج کے درمیان پرتشدد جھڑپیں ہوئیں جس میں بھارت کے 20 فوجی ہلاک ہوگئے۔

ہلاک شدہ فوجی جوانوں کو خراج عقیدت پیش
ہلاک شدہ فوجی جوانوں کو خراج عقیدت پیش
author img

By

Published : Jun 18, 2020, 6:55 PM IST

آج جموں میں ڈوگرہ فرنٹ اور شیوسینا کے کارکنان نے لداخ کی گلوان وادی میں ہلاک شدہ 20 فوجی اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

ہلاک شدہ فوجی جوانوں کو خراج عقیدت پیش

جموں کے رانی پارک علاقے میں ڈوگرہ فرنٹ کے کارکنان جمع ہوئے اور پھول چڑھا کر اور شمع روشن کر کے ہلاک شدہ فوجی جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس پر ڈوگرہ فرنٹ کے صدر اشوک گپتا نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'وزیراعظم نریندر مودی کو چاہیے کہ وہ چین سے بدلہ لیں۔'

انہوں کہا کہ آج کے بعد وہ لوگ چین کی تیار شدہ کوئی اشیاء نہیں خریدیں گے اور چینی مصنوعات کا مکمل طور پر بائیکاٹ کریں گے۔

جموں و کشمیر کے سماجی کارکن سکیش سنگھ کھجوریہ نے بھی مارے گئے فوجی جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ جو ہمارے جوان شہید ہوئے ہیں۔ میں ان کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں اور ملک کے عوام سے اپیل کرتا ہوںکہ چین کے ساتھ کاروباری سرگرمیاں معطل کریں اور چین کا بنا ہوا سامان استعمال نہ کریں۔

واضح رہے لداخ کی وادی گلوان میں چینی فوج کے حملے میں ایک کرنل سمیت کم سے کم بیس فوجی اہلکار ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔

ان کی ہلاکت کی خبر کے بعد پورے ملک میں غم کی لہر دوڑ گئی، تمام سیاسی و سماجی لیڈروان کے علاوہ لوگوں نے ان ہلاک شدہ فوجی جوانوں کو خراج عقیدت پیش کی۔

ادھر جموں میں گزشتہ روز شیو سینا نے ڈوگرہ فرنٹ اور جموں و کشمیر بجرنگ دل نے چین کے خلاف احتجاج کیا اور چینی مصنوعات کو نذر آتش کردیا۔ احتجاج کے دوران لوگوں نے چینی صدر کے پتلے کو نذر آتش کردیا

احتجاجیوں نے کہا کہ بھارتی فوج چین کا جواب بلٹ سے دے گی اور ہم ویلٹ سے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم چینی مصنوعات کا بائیکاٹ کر کے چین کوختم کردیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ چین کبھی بھی بھارت کا دوست نہیں ہوسکتا ہے بلکہ وہ دوستی کا ہاتھ بڑھا کر ہمارے ملک کے ساتھ غداری کرتا ہے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.