ETV Bharat / state

Hawan in Jammu: امرناتھ  سانحہ کے مہلوکین کیلئے جموں میں ہون یگیہ - امرناتھ گُپھا سانحہ

ڈوگرہ فرنٹ نے آج جموں میں گذشتہ روز امرناتھ گُپھا میں ہوئے ساںحہ میں مرنے والوں کے لیے ایک ہون یگیہ کا اہتمام کیا۔ ہون میں مرنے والوں اور لاپتہ افراد کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ Hawan in Jammu

dogra-front-organises-hawan-in-jammu-for-the-yatries-who-lost-lives-in-amaranth-mishap
امرناتھ ی سانحہ جموں میں ہون یگیہ کا اہتمام
author img

By

Published : Jul 9, 2022, 8:29 PM IST

جموں: امرناتھ میں بادل پھٹنے کے واقعے کے بعد جموں میں آج ڈوگرہ فرنٹ نے ایک ہون یگیہ کا اہتمام کیا۔ حون میں امرناتھ یاترا حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی روح کی شانتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ وہیں یگیہ میں شامل لوگوں نے لاپتہ افراد کی جلد بازیابی اور مرنے والے یاتریوں کے اہل خانہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور مستقبل میں کسی بھی قسم کی آفت سے محفوظ رکھنے کے لیے دعا کی۔

امرناتھ ی سانحہ جموں میں ہون یگیہ کا اہتمام

مزید پڑھیں:

قابل ذکر ہے کہ جنوبی کشمیر کی پہاڑیوں میں واقع امرناتھ گُپھا کے نزدیک گذشتہ روز بادل پھٹنے کے ایک واقعے میں 16 افراد ہلاک ہوئے ہیں وہیں تاحال متعدد افراد لاپتہ ہیں۔ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ ہلاک شدگان کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ بادل پھٹنے کا یہ واقعہ شام کے قریب پانچ بجے پیش آیا جس کے بعد کئی ڈھلانوں سے پانی تیز بہاؤ کے ساتھ نیچے آیا اور ایک ریلے کی شکل اختیار کرگیا۔

آئی ٹی بی پی چیف کے مطابق رات بھر جاری رہنے والے ریسکیو آپریشن کے دوران 15 ہزار سے زائد درماندہ یاتریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ لاپتہ یاتریوں کو تلاش کرنے کی خاطر کھوجی کتوں اورجدید ٹیکنالوجی کا سہارا لیا جارہا ہے۔ بادل پھٹنے کی وجہ سے آنے والے ملبے میں اب بھی 41 افراد لاپتہ بتائے جاتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.