ETV Bharat / state

جموں: ڈینگو کیسز میں مسلسل اضافہ - جموں وکشمیر میں ڈینگو

مرکزی زیر انتظام جموں وکشمیر میں ڈینگو معاملات میں مسلسل اضافہ درج کیا جا رہا ہے، جموں و کشمیر میں ڈینگو سے سب سے زیادہ جموں ضلع متاثر ہوا ہے۔

درجہ حرارت میں کمی کے باوجود جموں میں ڈینگو کیسز میں مسلسل اضافہ

author img

By

Published : Nov 3, 2021, 8:08 PM IST

جموں وکشمیر میں اب تک رواں سیزن کُل 993ڈینگو کیسز سامنے آئے ہیں جن میں سے صرف جموں ضلع میں 639 درج کئے گئے ہیں۔

جموں ضلع میں گزشتہ روز 33نئے کیسز سامنے آئے تھے، خطہ میں سردی میں اضافے کے باوجود ڈینگو سے متاثرہ افراد ہسپتالوں کا رخ کر رہے ہیں۔

جموں شہر میں ریہاڑی، بخشی نگر، تریکوٹہ نگر، گاندھی نگر، سبھاش نگر جیسے علاقے ڈینگو سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ ان علاقوں سے لگاتار ڈینگو کے کیسز سامنے آرہے ہیں۔

مزید پڑھیں: کشمیر: شبانہ درجہ حرارت میں مزید کمی، پارہ نقطہ انجماد سے نیچے پہنچا

صوبہ جموں کے ضلع سانبہ،کٹھوعہ اور ادھمپور میں بھی ڈینگو کے کئی معاملات سامنے آچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جموں: کیمیکل والے پٹاخوں پر پابندی، سبز پٹاخے کی اجازت

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ’’جتنی زیادہ ٹیسٹنگ کی جائے گی اتنی ہی جلد ڈینگو پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ اس وقت صورتحال کنٹرول میں ہے، کسی بھی مریض کی حالت نازک نہیں ہے۔ انتظامیہ کی ٹیمیں مسلسل متاثرہ علاقوں می ادویات کا چھڑکائو کر رہی ہے جبکہ لوگوں کو ڈینگو سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر کے سلسلے میں بھی بیدار کیا جا رہا ہے۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.