ETV Bharat / state

جموں میں آکسیجن کی کمی سے اموات، تحقیقات کا حکم جاری

author img

By

Published : May 3, 2021, 10:09 AM IST

تحقیقاتی کمیٹی کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اے ایس سی او ایم ایس ہستال جموں میں دو مئی کو رپورٹ کرکے وہاں سے تفصیلات حاصل کریں۔

جموں میں آکسیجن کی کمی سے اموات، تحقیقات کا حکم جاری
جموں میں آکسیجن کی کمی سے اموات، تحقیقات کا حکم جاری

اچاریہ شری چندر کالجز آف میڈکل سائنسز ائند ہاسپٹل جموں (ایسکوم، جموں) میں آکسیجن کی کمی سے ہوئی اموات کے بعد صوبائی کمشنر جموں نے معاملے کی انکوائری کا حکم دیا ہے۔ صوبائی کمشنر جموں ڈاکٹر راگھو لنگر نے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جو اے ایس سی او ایم ایس جموں میں آکسیجن کی کمی سے ہوئی اموات کی تحقیقات کر یگی۔

خیال رہے کہ ہسپتال میں اموات کے معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے لیفٹنٹ گورنر انتظامیہ نے صوبائی کمشنر جموں کو انکوائری آفیسر کے بطور مقرر کرکے معاملے کی مکمل رپورٹ طلب کر لی جس کے بعد انہوں نے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔ کمیٹی کی سربراہی وہ خود کر رہے ہیں، جبکہ ڈائریکٹر انڈسٹریز اور کامراس جموں، ڈائریکٹر ہیلتھ سروس جموں، اور سپر انٹنڈنٹ میکنکل انجینئرنگ محکمہ جموں سے کہا گیا ہے کہ وہ انکوائری میں تحقیقاتی آفیسر کے ساتھ رہیں۔

تحقیقاتی کمیٹی کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اے ایس سی او ایم ایس سدرا جموں میں دو مئی کو رپورٹ کرکے وہاں سے تفصیلات حاصل کریں۔

خیال رہے کہ اے ایس سی او ایم ایس سدرا جموں میں آکسیجن کی کمی سے کئی مریضوں کی موت واقع ہوئی جس کے بعد سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہو گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.