ETV Bharat / state

سابق آئی اے ایس افسر بشیر رونیال سے خاص بات چیت - اخرال نشست

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل کے انتخابات مختلف مراحل میں ہو رہے ہیں۔ ای ٹی وی بھارت نے اخرال نشست پر انتخابات لڑنے والے امیدوار ریٹائرڈ آئی اے ایس افسر بشیر رونیال سے خصوصی گفتگو کی۔

سابق آئی اے ایس افسر بشیر رونیال سے خاص بات چیت

author img

By

Published : Dec 16, 2020, 10:24 AM IST

Updated : Dec 16, 2020, 10:41 AM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں پہلی بار ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل کے انتخابات منعقد کرائے جارہے ہیں جس میں ہر سیاسی جماعت بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کے ساتھ ہی ووٹرز کو اپنی جانب راغب کرنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے۔

سابق آئی اے ایس افسر بشیر رونیال سے خاص بات چیت

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے اخرال انتخابی نشست سے انتخاب لڑنے والے آزاد امیدوار اور سابق افسر بشیر احمد رونیال سے بات چیت کی۔

انہوں نے کہا کہ 'اخرال علاقہ میں عوام کے متعدد مسائل ہیں جن کو اجاگر کرنا میرا فرض ہے۔'

انہوں نے کہا کہ متعدد بار اخرال علاقے کے لوگوں نے اپنے مسائل کو حل کرانے کے لئے احتجاج بھی کیا لیکن آج تک انتظامیہ نے علاقے کے لوگوں کے مسائل حل نہیں کئے جس کی وجہ سے انہوں نے یہ فیصلہ کیا کہ وہ ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل کے انتخابات میں شمولیت اختیار کر کے عوامی مسائل حل کرنے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہر بار عوام نے ووٹ دیا۔ تاہم کسی بھی سیاسی رہنما نے اس علاقے کی طرف دھیان نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ سوچ سمجھ کر انہوں نے ان انتخابات میں حصہ لیا ہے۔

Last Updated : Dec 16, 2020, 10:41 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.