ETV Bharat / state

ترال: ڈی ڈی سی ممبر نے علاقے کا دورہ کیا - ڈی ڈی سی کے امیدوار

ترال سے منتخب ہونے والے ڈی ڈی سی کے امیدوار ڈاکٹر ہربخش سنگھ نے برفباری کے بعد علاقے کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے غریبوں میں کمبل تقسیم کیے۔

DDC member distributed blankets among needy
ترال: ڈی ڈی سی ممبر نے علاقے کا دورہ کیا
author img

By

Published : Jan 13, 2021, 10:47 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع ترال سے منتخب ہونے والے ڈی ڈی سی کے امیدوار ڈاکٹر ہربخش سنگھ نے برفباری کے بعد علاقے کا دورہ کیا۔ اس موقع پر علاقے کی عوام نے نومنتخب ممبر سے ملاقات کرکے انہیں اپنے مسائل سے واقف کرایا۔

ترال: ڈی ڈی سی ممبر نے علاقے کا دورہ کیا

ڈاکٹر ہربخش سنگھ نے عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیاد پر حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔ ڈاکٹر ہر بخش سنگھ نے کارمولہ، بٹ نور، پنر جاگیر اور ناگہ واڈی علاقوں کا دورہ کیا اور وہاں برفباری سے پیدا شدہ صورتحال کا جائزہ لیا اور خط افلاس سے نیچے زندگی بسر کرنے والے تقریبا سو سے زائد افراد کے درمیان کمبل تقسیم کئے۔

نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر ہربخش سنگھ نے کہا کہ' یہاں کے عوام نے ہمیں ووٹ دے کر کامیاب بنایا ہے اور اب یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ان کی نمائندگی کروں'۔

مزید پڑھیں: گاندربل: کنگن علاقے میں گندا پانی سپلائی کرنے کا الزام

انہوں نے مزید بتایا کہ' میرا یہ کمبل بانٹنے کاعمل غیر سیاسی ہے کیونکہ میں ایک ٹرسٹ بھی چلا تا ہوں۔ لوگوں کی مجھ سے بے پناہ محبت کے عوض یہ ایک چھوٹی سی خدمت ہے اور یہ سلسلہ ہمیشہ جاری رہے گا'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.