ETV Bharat / state

صوبہ جموں کے ہر ضلع میں عنقریب سائیر سیل قائم کئے جائیں گے - سائبر فراڈ

سائبر فراڈ اور سائبر کرائم کے معاملات رپورٹ ہونے کے پیش نظر جموں صوبے کے ہر ضلع میں سائبر سیل کئے جائیں گے۔ واضح رہے کہ جموں صوبہ میں فی الوقت صرف ایک سائبر سیل کام کر رہا ہے اور اس پر کافی زیادہ بوجھ ہے، جس کی وجہ سے شکایات کو حل کرنے میں تاخیر ہو رہی ہے۔

فائل فوٹو
فائل فوٹو
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 19, 2024, 5:08 PM IST

جموں: جموں و کشمیر میں بڑھتے ہوئے سائبر کرائم کیسوں کی روک تھام کو یقینی بنانے کے لئے صوبہ جموں کے ہر ضلع میں عنقریب سائیر سیل قائم کئے جائیں گے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ہر تھانے میں سائبر فراڈ اور سائبر کرائم کے معاملات رپورٹ ہونے کے پیش نظر جموں صوبے کے ہر ضلع میں سائبر سیل قائم کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'ضلع جموں میں فی الوقت صرف ایک سائبر سیل کام کر رہا ہے اور اس پر کافی زیادہ بوجھ ہے، جس کی وجہ سے شکایات کو حل کرنے میں تاخیر ہو رہی ہے'۔

ان کا کہنا تھا کہ 'جموں وکشمیر کے پولیس اہلکاروں کو سائبر سیل کے ماہرین کے ذریعہ تربیت دی جا رہی ہے، تاکہ یہ یونٹ ہر ضلع میں کام کرنے کے بعد اس طرح کی شکایات کو سنبھال سکے'۔

سرکاری ذرائع نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں سائبر فراڈ کی شکایات متعلقہ تھانوں میں درج کی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان شکایات کو سائبر پولیس اسٹیشن جموں بھیجا جا رہا ہے، تاکہ ان کا ازالہ کیا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ 'سائبر سیل کو دھوکہ دہی، سوشل میڈیا پر بدنامی، آن لائن منی فراڈ جیسی شکایات رپورٹ کی جا رہی ہیں جو سنجیدہ نوعیت کی ہیں اور ان پر جلد از جلد توجہ دینے کی ضرورت ہے'۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ 'شکایات کے التوا نے جموں وکشمیر پولیس کو پولیس ہیڈ کوارٹر سے منظوری ملنے کے بعد ہی ہر ضلع میں سائبر سیل قائم کرنے کے عمل کو شروع کرنے کی ترغیب دی'۔

مزید پڑھیں:

قابل ذکر ہے کہ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس جموں زون آنند جین نے اس معاملے کا نوٹس لے کر زون میں جلد از جلد سائبر سیل قائم کرنے کی ہدایت دی ہیں۔
(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.