ETV Bharat / state

JK CRPF Jawan Died in Sultanpur سی آر پی ایف جوان نے اوور برج سے لگائی چھلانگ، علاج کے دوران موت

امیٹھی کے ترسُنڈی میں واقع سی آر پی ایف کیمپ میں ٹریننگ لے رہا جموں و کشمیر کا ایک جوان لکھنؤ کے، کے جی ایم یو اسپتال میں علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ جوان نے اوور برج سے چھلانگ لگا دی تھی۔ JK CRPF Jawan died in Sultanpur

سی آر پی ایف جوان نے اوور برج سے لگائی چھلانگ، علاج کے دوران موت

author img

By

Published : Nov 4, 2022, 7:57 AM IST

سلطان پور: جموں و کشمیر کے میران تھانہ علاقہ کے ترکی گاؤں کا رہنے والا جوان سریش (28) دو دن پہلے امیٹھی کے سی آر پی ایف کیمپ میں ٹریننگ کے لیے پہنچا تھا۔ ذہنی دباؤ کی وجہ سے اس نے بدھ کی شام فلائی اوور سے چھلانگ لگا دی۔ جوان کو تشویشناک حالت میں پولیس اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹر نے بتایا کہ ان کی دونوں ٹانگوں کی ہڈیاں ٹوٹ گئی ہیں۔ انہیں تشویشناک حالت میں ٹراما سینٹر لکھنؤ ریفر کر دیا گیا۔ جمعرات کی شام جوان کی موت ہو گئی۔ CRPF jawan jumped from over bridge

واضح رہے کہ بدھ کی دوپہر تقریباً 2 بجے ترسنڈی کے سی آر پی ایف کیمپ امیٹھی سے جوان سریش کو ڈسٹرکٹ ہسپتال سلطان پور لایا گیا تھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ جوان کو سانس لینے میں پریشانی ہو رہی تھی۔ اسپتال میں علاج کے بعد جوان کو کچھ آرام ملا۔ اس کے بعد وہ شام کو ہسپتال سے چلے گئے۔ وہ اسپتال سے سیدھا گبھڑیہ اوور برج پر پہنچا اور وہاں سے چھلانگ لگا دی۔

یہ بھی پڑھیں: BSF Jawan Died: سہارنپور میں بی ایس ایف جوان کی مشتبہ حالت میں موت

جیسے ہی وہ نیچے گرا، اردگرد لوگوں کا ہجوم جمع ہو گیا۔ لوگوں نے واقعہ کی اطلاع کوتوالی پولیس کو دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر اسے اسپتال پہنچایا۔ ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈاکٹر نے اسے لکھنؤ ریفر کر دیا۔ وہیں جوان کی جمعرات کو کے جی ایم یو میں علاج کے دوران موت ہو گئی۔ سی آر پی ایف اہلکار لاش کو جموں و کشمیر میں جوان کے آبائی گاؤں لے جائیں گے۔ نگر کوتوال رام آشیش اپادھیائے نے جوان کی موت کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شہر کوتوالی میں قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.