ETV Bharat / state

جموں: اشیائے ضروریہ کی تقسیم جاری - Distribution of ration among needy continues

محکمہ شہری رسدات و امور صارفین کی جانب سے بڑے پیمانے پر اشیائے ضروریہ کی تقسیم کاری جاری ہے۔

جموں: اشیائے ضروریہ کی تقسیم کاری جاری
جموں: اشیائے ضروریہ کی تقسیم کاری جاری
author img

By

Published : May 9, 2020, 11:43 PM IST

کووڈ سے نبرد آزما ہونے کیلئے لاگو لاک ڈاؤن کے دوران محکمہ خوراک، شہری رسدات و عوامی تقسیم کاری جموں کی جانب سے بڑے پیمانے پر درماندہ مزدوروں اور ڈیلی ویجروں میں اشیائے ضروریہ کے ساتھ ساتھ ماسک ، سینی ٹائیزر اور مفت راشن تقسیم کیا جا رہا ہے ۔

محکمہ نے جموں میں ماہ اپریل، مئی کیلئے 95.14 فیصد پیشگی راشن پردھان منتری غریب کلیان یوجنا کے تحت فراہم کیا ہے جبکہ ماہ اپریل کے دوران 99 فیصد چاول اور دالیں تقسیم کی گئیں ۔ اس کے علاوہ دو لاکھ 12 ہزار ماسک، 44 لاکھ ہینڈ سینی ٹائیزر، ایک ہزار کونٹل چاول اور 1500 کونٹل مفت آٹا درماندہ مزدوروں اور ڈیلی ویجروں میں مفت تقسیم کیا گیا ۔

محکمہ نے تمام مصیبت زدگان بالخصوص درماندہ مائیگرنٹ مزدوروں کو معقول راشن اور دیگر اشیائے ضروریہ کی فراہمی کیلئے ایک ہمہ جہت لایحہ عمل مرتب کیا ہے ۔ اس کے علاوہ خصوصی مارکیٹ چیکنگ مہم بھی شروع کی گئی ہے اور عوام کے مسائل کے ازالہ کیلئے ہیلپ ڈیسک بھی قائم کیا گیا ہے اور ٹرک ڈرائیوروں اور ٹرانسپورٹروں کی سہولت کیلئے بھی متعدد اقدامات محکمہ نے کئے ہیں ۔

تفصیلات دیتے ہوئے محکمہ کے حکام نے کہا کہ جموں میں صارفین میں اپریل، مئی مہینے کیلئے پیشگی 95.14 فیصد راشن فراہم کیا گیا ہے اور 538348.61 کونٹل غذائی اجناس میں سے 513986.93 کونٹل فوڈ کارپوریشن آف انڈیا کے گوداموں سے اٹھایا گیا اور 512188.63 کونٹل مستحقین میں تقسیم کیا گیا ۔

اسی طرح پی ایم جی کے اے وائی کے تحت ماہ اپریل کیلئے 90.84 فیصد چاول کے اے وائی پی ایچ ایچ، پی پی ایل زمروں کے ہر فرد میں پانچ کلو گرام فی ماہ کے حساب سے تقسیم کیا گیا جبکہ 157884.30 کونٹل چاول میں سے 157651.50 کونٹل فوڈ کارپوریشن آف انڈیا کے گوداموں سے اٹھائے گئے اور 156052.35 کونٹل چاول مستحقین میں تقسیم کئے گئے ۔

اس کے علاوہ 29.14 فیصد چاول ماہ مئی اور جون کیلئے کے اے وائی، پی ایچ ایچ، بی پی ایل زمروں سے وابستہ افراد کو پانچ کلو گرام فی ماہ کے حساب سے پی ایم پی کے اے وائی کے تحت تقسیم کیا گیا ۔ جبکہ 315768.60 کونٹل چاول میں سے 173941.98 کونٹل فوڈ کارپوریشن آف انڈیا کے گوداموں سے اٹھایا گیا اور 92000.53 کونٹل مستحقین میں تقسیم کیا گیا ۔

واضح رہے کہ محکمہ نے پی ایم جی کے اے وائی کے تحت اے اے وائی، پی ایچ ایچ اور بی پی ایل زمروں کے مستحقین میں ایک کلو گرام فی ماہ کے حساب سے98.58 فیصد دالیں تقسیم کی ہیں ۔ اس کے علاوہ محکمہ نے اے سی بی کے عملے، مزدوروں، ایس آر ٹی سی، زراعت، پی ایچ ای، ڈویژنل کمشنر کے دفتر کے عملے، ڈرائیوروں، طبی عملے اور اُن دیگر افراد جو کووڈ 19 وباء کے خلاف جنگ میں برسرِ پیکار ہے میں 2.12 لاکھ تھری لئیر ماسک اور 0.44 لاکھ ہینڈ سینی ٹائیزر تقسیم کئے ۔

دریں اثنا محکمہ کے حکام تیل خاکی، پیٹرول، ڈیزل، رسوئی گیس، میوہ جات، سبزیوں وغیرہ کی دستیابی اور تقسیم کاری پر بھی کڑی نگاہ رکھے ہوئے ہے ۔

محکمہ نے ماہ اپریل کے دوران صارفین میں 940 کلو لیٹر تیل خاکی تقسیم کیا ہے۔ درماندہ مزدوروں اور ڈیلی ویجروں کی مشکلات کو درپیش مشکلات کے پیش نظر محکمہ نے ریڈ کراس سوسائیٹی جموں کو ہزار کونٹل چاول اور 1500 کونٹل آٹا نادار اور درماندہ مزدوروں اور ڈیلی ویجروں میں مفت تقسیم کرنے کیلئے فراہم کیا ہے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.