ETV Bharat / state

کورونا وائرس: صنعتکاروں کا 32 لاکھ کا عطیہ - ammu Industrialists

جموں انڈسٹری کی طرف سے جے کے ریلیف فنڈ، پی ایم کئیرس فنڈ کیلئے 32 لاکھ کا عطیہ

کوروناوائرس: صنعتکاروں کا 32 لاکھ کا عطیہ

author img

By

Published : May 14, 2020, 6:29 PM IST

لفٹینٹ گورنر کے مشیر کے کے شرما نے آج کہا کہ حکومت صنعتی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے تمام تر اقدامات اٹھا رہی ہے ۔

مشیر نے صنعتکاروں کے ایک گروپ سے تبادلہ خیال کر رہے تھے، جنہوں نے جموں و کشمیرریلیف فنڈ سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور پی ایم کئیرس فنڈ کیلئے 32 لاکھ روپے کا عطیہ پیش کیا۔

اس موقعہ پر ڈائریکٹر محکمہ صنعت جموں ، جے کے پیسٹیسائیڈ ایسوسی ایشن کے نمائندے، سانبہ انڈسٹریل ایسوسی ایشن کے صدر، جنرل منیجر کیڈلہ فارما سیوٹیکل اور پلانٹ ہیڈ کورو منڈل انٹر نیشنل لمٹیڈ موجود تھے۔

جن صنعتی اداروں نے عطیہ پیش کیا اُن میں ایگرو لائف سائینس کارپوریشن سانبہ، کورو منڈل انٹر نیشنل لمٹیڈ سانبہ، کرسٹل کارپ پروٹیکشن لمٹیڈ سانبہ، بھارت انسیکٹی سائیڈس سانبہ، بی آر اینگرو ٹیٹس لمیٹڈ سانبہ، سری گرو کرپا وائس لمیٹڈ ،گردھا کیمیکل لمٹیڈ سانبہ، ویر پور سمال سکیل انڈسٹریز ایسوسی ایشن اور کیڈلہ فارما سیوٹیکل سانبہ بھی اس میں شامل ہیں ۔

مشیر نے عطیہ پیش کرنے والوں کو سراہتے ہوئے اُن کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس بحرانی صورتحال کے دوران دیگر صاحب شروت لوگ بھی فراخدلی سے کووڈ 19 کے خلاف جنگ کیلئے امداد فراہم کریں گے ۔

مشیر کے ساتھ تبادلہ خیال کرنے کے دوران ان نمائندوں نے ایس او پیز میں ترمیم کا مسئلہ بھی اٹھایا جس کے تحت صنعتی سرگرمیاں شروع کرنے کیلئے30 فیصد ملازمین کی جگہ 60 فیصد ملازموں کو کام پر آنے کی اجازت کا معاملہ بھی شامل ہے ۔ اس کے علاوہ ضلع انتظامیہ سے ملازموں کیلئے نقل و حمل کے پاسوں کی اجرائی میں درپیش مسائل کا بھی مسئلہ اٹھایا گیا ۔

مشیر نے نمائندوں کو یقین دلایا کہ اُن کے جائیز مسائل پر غور و خوض کر کے انہیں جلد حل کیا جائے گا ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.