ETV Bharat / state

جموں کی جڑواں بہنوں کے کورونا کے خلاف گیت کو مودی نے سراہا

author img

By

Published : Apr 17, 2020, 3:28 PM IST

کورونا وائرس کے خلاف مقابلہ کرنے کے لیے لوگوں میں جانکاری پھیلانے کے تئیں جموں سے تعلق رکھنے والی جڑواں بہنوں کی طرف سے تیار کردہ اور گایے ہوئے گیت کو وزیراعظم نرنیدر مودی نے ٹوئٹ کرکے سراہا ہے۔

جموں کی جڑواں بہنوں کے کورونا کے خلاف گیت کو وزیر اعظم مودی نے سراہاجموں کی جڑواں بہنوں کے کورونا کے خلاف گیت کو وزیر اعظم مودی نے سراہا
جموں کی جڑواں بہنوں کے کورونا کے خلاف گیت کو وزیر اعظم مودی نے سراہا

وزیر اعظم کی طرف سے گانے اور گانے والی بچیوں کی تعریفوں سے جہاں اس خاندان میں خوشی و شادمانی ہے وہیں جڑواں بہنیں بھی کافی حوصلہ مند اور خوش و خرم نظر آرہی ہیں۔

یو ٹیوب پر اپ لوڈ ہوئے ان بہنوں کے ویڈیو کو ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے: 'سائیبہ اور سائیشہ جیسی بچیوں پر مجھے فخر ہے، وہ کورونا وائرس کے خلاف جانکاری مہم چلارہی ہیں'۔

موصوف جڑواں بہنوں نے خود ہی تیار کردہ گیت کو اپنی خوش الحان آواز میں گا کر یو ٹیوب پر اپ لوڈ کیا ہے۔

گانے کے باندھے ہوئے بول ہیں: 'جان کی بازی لگا کر فرض نبھاتے ہیں، ہوتے ہیں چند لوگ جو دل میں اتر جاتے ہیں، ان پہ بھروسہ ہے ہمیں نہ گھبرائیں گے، جب کورونا کو ہم جیت جائیں گے، تہہ دل سے کریں ہم انہیں شکریہ شکریہ، روپ ڈاکٹروں کا ہم کو ہے رب جیسا'۔

گیت کے آخری اشعار ہیں: 'کورونا سے ڈرو نا، گلے ملنے سے پرہیز کرونا، ہاتھ جوڑنا نمستے ہے کرنا، ماسک منہ پہ لگائے ہے رکھنا، دور رہ کے ہم سب کو ہے بچنا'۔

موصوف بہنوں کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی جی کورونا کے خلاف لڑائی جیتنے کے لئے سخت محنت کررہے ہیں تو ہم نے سوچا کہ کیوں نہ ہم بھی اپنا چھوٹا سا رول ادا کریں اور پھر ہم نے یہ گیت لکھا اور اس کو گا کر یو ٹیوب پر اپ لوڈ کیا۔

اس ویڈیو کو اب تک ہزاروں لوگوں نے دیکھا ہے اور پسند بھی کیا ہے۔

جڑواں بہنوں، جنہوں نے حال ہی میں دسویں جماعت کا امتحان دیا ہے، نے یو این آئی کو بتایا: 'جب ہم امتحان دینے جایا کرتے تھے ہم لوگوں کو مضطرب وپریشان دیکھتے تھے، لیکن ابھی کئی لوگ ماسک نہیں لگاتے ہیں اور حکومت کی ہدایات پر عمل نہیں کررہے ہیں جس کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم نے یہ گیت لکھنے کا فیصلہ کیا'۔

جڑواں بہنوں کی والدہ ڈاکٹر سویٹی گپتا کا کہنا ہے کہ میں نے ڈاکٹر ہونے کے ناطے ان کی رہنمائی کی اور اس میں کامیاب ہوئی ہمارے لئے سب سے بڑی بات یہ ہے کہ وزیر اعظم نے اس ویڈیو کو ٹوئٹ کرکے سراہا ہے۔

ان کے والد ڈاکٹر روہت گپتا نے کہا کہ انہوں نے یہ سوچا بھی نہیں تھا کہ اس ویڈیو کو وزیر اعظم ٹوئٹ کریں گے اور پسند کریں گے۔

انہوں نے لوگوں سے کورونا وائرس کے خلاف لڑنے کے لئے حکومت کی طرف سے جاری کی جارہی ہدایات اور اپنی جڑواں بیٹیوں کے گیت میں کی گئی باتوں پر عمل کرنے کی اپیل کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.