ETV Bharat / state

Congress Protest In Jammu کانگریس کا جموں میں احتجاج - ہتک عزت معاملہ راہل گاندھی

کانگریس کے سینیئر رہنماؤں اور کارکنان نے آج جموں میں پرامن احتجاج درج کیا ۔ احتجاجیوں نے الزام لگایا کہ ملک میں غیر اعلانیہ ایمرجنسی جاری کی گئی ہے یہاں ملک کو لوٹنے والوں کے خلاف اگر کوئی بات کرتا ہے تو ان پر کیس لگائے جاتے ہیں۔

congress-staged-peaceful-protest-against-bjp-in-jammu
کانگریس کا جموں میں احتجاج
author img

By

Published : Mar 24, 2023, 3:43 PM IST

کانگریس کا جموں میں احتجاج

جموں: جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی نے جمعہ کے روز جموں میں احتجاج درج کیا۔احتجاجیوں میں سے کئی نے بطور احتجاج کالی پٹیوں سے اپنے منہ بند کئے تھے۔اس موقع پر کمیٹی کے صدر وقار رسول وانی نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ملک دنیا کا سب سے بڑا جمہوری ملک ہے اور ہماری جمہوریت کی سب سے بڑی خوبی یہ تھی کہ اگر سرکار کوئی چیز غلط کرے تو اپوزیشن کو اس پر بات کرنے کا حق ہوتا تھا جس کو ہم سے چھین لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'ملک میں غیر اعلانیہ ایمرجنسی جاری کی گئی ہے یہاں ملک کو لوٹنے والوں کے خلاف اگر کوئی بات کرتا ہے تو ان پر کیس لگائے جاتے ہیں'۔ان کا الزام تھا 'بی جے پی اور آر ایس ایس نے اس ملک کو بھی تباہ کیا اور جموں وکشمیر کو بھی تباہ کیا'۔وقار رسول نے کہا کہ یہاں بولنے کی اجازت نہیں ہے اسی وجہ سے آج ہم یہاں کالی پٹیاں لگا کر بیٹھ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہاں بی جے پی والے آر ایس ایس والے بول سکتے ہیں لیکن کانگریس اور دیگر اپوزیشن پارٹیاں بول نہیں سکتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ راہل جی کا کیس عدالت میں زیر سماعت ہے اس پر ہم بات نہیں کریں گے کیونکہ وہ عدالت کا معاملہ ہے جس کو عدالت ہی نبھائی گی لیکن جو ملک میں ہو رہا ہے ہم اس کے لئے یہاں کالی پٹیاں لگا کر بیٹھ گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: Rahul Gandhi Disqualified راہل گاندھی کی لوک سبھا کی رکنیت منسوخ

واضح رہے کہ جمعرات کو سورت کی سیشن کورٹ نے ہتک عزت کے ایک مقدمے میں راہل گاندھی کو قصوروار ٹھہراتے ہوئے دو سال قید اور 15000 روپے جرمانے عائد کیا تھا۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ اگر راہل گاندھی کو کم سزا دی جاتی ہے تو عوام میں غلط پیغام جائے گا۔ اس فیصلے کے بعد آج کیرالہ کے وائیناڈ سے کانگریس کے رکن پارلیمان راہل گاندھی کی لوک سبھا کی رکنیت منسوخ کر دی گئی ہے۔ کانگریس اور راہل گاندھی کے لیے یہ بڑا جھٹکا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.