ETV Bharat / state

جموں: ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف کانگریس کا احتجاج - petrol price hike congress protest

کانگریس پارٹی کے کارکنان نے بدھ کے روز جموں میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہو رہے اضافے کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا۔

congress protest against petrol price hike in jammu

author img

By

Published : Feb 10, 2021, 9:17 PM IST

جموں میں کانگریس کے کارکنان نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج زور دار احتجاج کیا۔ مظاہرین نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں تخفیف کا مطالبہ کیا۔

ویڈیو

اس موقع پر پارٹی کے سینئر لیڈر رمن بھلہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرول، ڈیزل اور گیس کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔'

انہوں نے کہا کہ ایک برس کے اندر قیمتیں بہت زیادہ بڑھ گئی ہیں جس سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم یہاں سوئی ہوئی سرکار کو جگانے کے لیے دھرنے پر بیٹھے ہیں۔

اس موقع پر انہوں نے مطالبہ کیا کہ جموں و کشمیر کو ریاستی درجہ جلد واپس دینا چاہیے اور یہاں اسمبلی انتخابات جلد سے جلد منعقد کئے جانے چاہیے۔'

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ سرکار غریبوں کے لیے کوئی کام نہیں کر رہی ہے اور ان کی آواز کو بلند کرنے والا کوئی نہیں ہے۔ رمن بھلہ نے کہا کہ اگر قیمتوں کو اعتدال میں نہیں رکھا گیا تو بڑے پیمانے پر احتجاج ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.