جموں کشمیر پردیس کانگریس کمیٹی کے ترجمان اعلیٰ رویندر شرما Ravinder raina on BJP Govt’s Excise Policy نے بی جے پی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’منشیات، شراب کے معاملے میں بی جے پی دوہرا معیار اختیار کر رہی ہے۔‘‘
رویندر شرما نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’جموں و کشمیر میں غیر بی جے پی حکومتوں کے دور میں بی جے پی جموں و کشمیر خصوصا جموں میں منشیات، شراب کی دکانوں کے حوالے سے ہمیشہ اعتراض ظاہر کیا جاتا تھا، تاہم آج خود بی جے پی شراب کی دکانوں کو کھلی چھوٹ دے رہی ہے۔‘‘ Mushroom growth of Liquor Shops in Jammuرینہ نے دعویٰ کیا کہ ’’جموں کے ہر چوراہے، ہر گلی میں ایک شراب کی دکان موجود ہے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ ’’بی جے پی حکومت مندروں کے شہر جموں میں جان بوجھ کر شراب اور منشیات کو فروغ دے رہی ہے۔ ہر گلی، ہر چوراہے پر شراب کی دکانیں کھل رہی ہیں، جس سے ہمارے معاشرے پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔‘‘
رینہ نے دعویٰ کیا کہ گذشتہ ستر برسوں کے دوران جتنی دکانیں جموں میں کھلیں، اس سے کہیں زیادہ دکانوں کو بی جے پی دور میں کھلنے کی اجازت Congress Expresses Concern over Mushroom growth of Liquor Shops in Jammu دی گئی۔
انہوں نے شراب کی دکانوں کی بھرمار پر بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے شراب کی دکانوں کو محدود رکھنے کے لیے لائحہ عمل مرتب کرنے کی مانگ کی۔