کانگریس پارٹی کے سیئنر رہنما رمن بلا نے اس موقع پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ' حکومت ٹیکس پہ ٹیکس عائد کررہی ہے، جبکہ مرکزی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پہلے ہی اضافہ کیا ہے اسے غریب و متوسط طبقہ پر بھاری مالی بوجھ پڑا ہے۔
جموں: پراپرٹی ٹیکس کے خلاف کانگریس اور پی ڈی پی کا احتجاج انہوں نے مزید کہا کہ' پٹرولیم اشیاء کو کنٹرول کرنے کا وعدہ کرنے والے وزیراعظم نریندر مودی تیل کی کمپنیوں کو فائدہ پہنچانے کیلئے غریب اور متوسط طبقہ پر مالی بوجھ عائد کررہے ہیں۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ سے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بھی بے تحاشہ اضافہ ہورہا ہے۔ آپ کو بتادیں کہ جموں و کشمیر انتظامیہ نے یونین ٹریٹری میں میونسپل کمیٹیوں یا کارپوریشنوں کے حدود میں آنے والے جائیداد یا زمین پر ٹیکس نافذ کرنے کا منصوبہ شروع کیا ہے۔ اس ضمن میں محکمہ مکانات و شہری ترقی کے سیکریٹری دھیرج گپتا نے گذشتہ روز ایک حکم نامہ جاری کیا جس میں میونسپل کمیٹیز اور کارپوریشنز کو جموں و کشمیر پریپریشن اور رویژن مارکٹ گائیڈ لائن رولز کے تحت زمین یا جائداد پر ٹیکس عائد کیا جائے گا۔مزید پڑھیں: غیرملکی سفارتکاروں کا وفد جموں و کشمیر کے دورے پر
قابل غور بات یہ ہے کہ مرکزی حکومت نے گذشتہ برس اکتوبر میں جموں و کشمیر یونین ٹریٹری میں میونسپل کمیٹیز اور کارپوریشنز کو اپنے حدود میں جائیداد پر ٹیکس لگانے کے اختیارات دیے تھے۔ یہ حکم نامہ دفعہ 370 کی منسوخی کے سلسلے میں جموں و کشمیر میں قوانین کی ترامیم کی ایک کڑی ہے۔اس سے قبل جموں و کشمیر میں میونسپل حدود میں آنے والے علاقوں میں جائیداد پر کوئی ٹیکس نافذ نہیں ہوتا تھا۔