ETV Bharat / state

جموں میں 31 مارچ تک سنیما ہالز بند - خاتون کا وائرس ٹیسٹ مثبت

جموں و کشمیر کی سرمائی دارالحکومت جموں میں کورونا وائرس کے علامات و امکانات پائے جانے کے پیش نظر انتظامیہ نے سنیما ہالز کو رواں ماہ کی 31 تاریخ تک بند کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

جموں میں 31 مارچ تک سنیما ہالز بند
جموں میں 31 مارچ تک سنیما ہالز بند
author img

By

Published : Mar 11, 2020, 8:19 AM IST

Updated : Mar 11, 2020, 2:00 PM IST

جموں میں مہلک کورونا وائرس نے دستک دی ہے جہاں ایک 63 سالہ خاتون کا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا۔ خاتون نے ایران کا سفر کیا تھا اور اس وقت گورنمنٹ میڈیکل کالج و ہپستال جموں میں زیرعلاج ہے-

جموں میں 31 مارچ تک سنیما ہالز بند

جموں و کشمیر میں اب تک مشتبہ معاملات سے وابستہ 705 افراد کو قرنطینہ (علاج و معالجہ کے لیے متاثرہ اشخاص کو الگ تھلگ ) میں رکھا گیا ہے۔ وہیں 56 سیمپلز جانچ کے لیے بھیجے گئے ہیں ان میں سے 26 منفی ہیں، جبکہ ایک ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور دیگر 29 رپورٹز ابھی تک نہیں آئے ہیں۔

اسپیشل سیکرٹری سنجیوا کمار نے بتایا ملک بھر میں ابھی تک کورونا وائرس کے مثبت واقعات کی مجموعی تعداد 50 تک پہنچ گئی ہے اور ان میں سے 34 بھارتی شہری اور 16 کا تعلق اٹلی سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے اب تک ملک میں کوئی موت واقع نہیں ہوئی ہے

واضح رہے کہ اس سے قبل جموں سانبہ اضلاع کے تمام سرکاری وغیر سرکاری پرائمری اسکولوں کو ماہ رواں کی 31 تاریخ تک بند کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ انتظامیہ نے جموں و کشمیر میں بائیو میٹرک حاضری نظام کو بھی 31 مارچ تک معطل کر دیا ہے۔

ادھر وادی میں صوبائی انتظامیہ نے احتیاط کے طور پر چار اضلاع سرینگر، بڈگام، بارہمولہ اور بانڈی پورہ میں پرائمری سطح تک کے تمام سرکاری ونجی تعلیمی ادارے اگلے احکامات تک بند رکھنے کے احکامات جاری کیے ہیں ۔ وادی کے باقی اضلاع میں انتظامیہ نے اسکولوں میں دعائے صبح کے اجتماعات اگلے احکامات تک معطل رکھنے کے احکامات جاری کرنا شروع کردیے ہیں۔

Last Updated : Mar 11, 2020, 2:00 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.