ETV Bharat / state

HC Justice to Visit Gaushala: چیف جسٹس گوشالہ کا دورہ کریں گے - جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس

گوشالہ کی خستہ حالی کی شکایت سے متعلق دائر پی آئی ایل کی سماعت کے دوران ہائی کورٹ جج نے از خود نگروٹہ گوشالہ کا معائنہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ Jammu Kashmir and Ladakh Chief Justice to Visit Gaushala in Nagrota Jammu

a
a
author img

By

Published : Jun 2, 2023, 6:26 PM IST

چیف جسٹس گوشالہ کا دورہ کریں گے
چیف جسٹس گوشالہ کا دورہ کریں گے

جموں (جموں و کشمیر) : جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس این کوٹیشور سنگھ نگروٹہ، جموں میں قائم گوشالہ (گاے پناہ گاہ) کا دورہ کریں گے۔ دورے کے دوران چیف جسٹس گوشالہ کا جائزہ لیں گے۔ یاد رہے کہ ہائی کورٹ میں ایک پی آئی ایل دائر کی گئی ہے جس میں گوشالہ کی خراب حالت کا ذکر کیا گیا تھا۔ پی آئی ایل پر سماعت کرتے ہوئے جسٹس پونیت گپتا کی ڈویژن بنچ نے بدھ کو اس سلسلے میں ایک حکمنامہ جاری کیا۔

عدالت عالیہ نے اپنے حکمنامہ میں کہا، ’’ہم 2 جولائی کو نگروٹا کے سیری خورد گاؤں میں واقع گوشالا کا دورہ کریں گے۔ افسران کو 4.30 بجے مذکورہ گوشالہ میں موجود رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔‘‘ عدالت نے پی آئی ایل کے سلسلے میں درخواست گزار کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ کا جواب دینے کے لیے وکیل کو ایک ہفتے کا وقت دیا ہے، جبکہ انتظامیہ درخواست گزار کی جانب سے عائد کیے گئے الزامات کا جواب بھی دے سکتی ہے۔

درخواست گزار کی جانب سے پیش ہونے والے ایڈوکیٹ شیخ شکیل احمد نے کہا کہ درخواست گزار اور ایڈوکیٹ سپریہ چوہان نے 8 اپریل کو سیری خورد میں واقع گوشالا کا دورہ کیا اور دیکھا کہ گوشالہ انتہائی خستہ حالت میں ہے۔ درخواست گزار نے ہائی کورٹ میں ویڈیو شواہد بھی پیش کئے۔ شکیل احمد نے عدالت کو بتایا کہ ’’جانوروں کو دن میں چار بار شیڈ میں بند کیا جاتا ہے اور انہیں چرنے کے لیے میدان نہیں بھیجا جاتا تھا۔‘‘

مزید پڑھیں: Protection of Cows گائیوں کو دفنانے کا مطالبہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.