ETV Bharat / state

Security Checking In Jammu جموں میں سکیورٹی کے سخت انتظامات - جموں وکشمیر میں عسکریت پسندوں کے حالیہ حملے

کشمیر میں جی ٹوئنٹی سمیٹ سے قبل عسکریت پسندوں نے پہلے ہی دو بڑی عسکری کارروائیاں انجام دی ہیں۔ ان حملوں کے بعد جموں وکشمیر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ کوئی نا خوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔

checking-intensified-in-jammu-ahead-of-g-20-conference-in-kashmir
جموں میں سکیورٹی کے سخت انتظامات
author img

By

Published : May 12, 2023, 10:54 PM IST

جموں میں سکیورٹی کے سخت انتظامات

جموں:سرحدی ضلع پونچھ کے بھٹادوریاں اور راجوری کے کیسری ہل میں حالیہ عسکریت پسندوں کے حملوں اور کشمیر میں منعقد ہونے والے جی 20 اجلاس اور پڑوسی ملک پاکستان کی تازہ ترین سیاسی صورتحال کے پیش نظر جموں و کشمیر میں سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ جموں کے پٹھانکوٹ میں واقع سینک اسکولوں کو عسکریت پسندوں کے حملوں کے خدشات کے پیس نظر اگلے احکامات تک بند کر دیا گیا ہے۔وہیں راجوری اور اکھنور ہائی وے کے ساتھ ملٹری اسکولوں نے پہلے ہی 25 مئی تک تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد مرکز اور جموں و کشمیر انتظامیہ خطہ میں پہلی بار پر امن ماحول میں بین الاقوامی سمٹ جی ٹوئنٹی کے انعقاد کے لیے اپنی پوری طاقت لگا رہی ہے۔ عسکریت پسندوں کے خطرے کے پیش نظر نہ صرف کشمیر بلکہ جموں میں بھی چوکسی بڑھا دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ شہر میں کوئیک ایکشن ٹیموں (کیو آر ٹی) کے ساتھ سخت حفاظتی حصار میں رکھا گیا ہے اور ہر کونے پر اضافی اہلکاروں کی تعیناتی کی گئی ہے۔

دریں اثنا، انتظامیہ نے ایک بڑے فیصلے میں کٹھوعہ، جموں، راجوری اور پونچھ میں آرمی پبلک اسکولوں کو سکیورٹی وجوہات کی بنا پر 25 مئی تک بند کر دیا ہے۔ ان اسکولوں میں آن لائن کلاسز چلائی جائیں گی۔ ساتھ ہی، پونچھ اور راجوری میں حالیہ عسکریت پسدانہ حملوں کے بعد، کسی بھی معلومات کو ہلکے سے نہیں لیا جا رہا ہے۔مرکزی داخلہ سکریٹری اجے کمار بھلا اور انٹیلی جنس بیورو کے سربراہ کمار ڈیکا نے جی ٹوئنٹی اجلاس کی تیاریوں اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے منگل اور پیر میں سرینگر میں ایک میٹنگ کی صدارت کی تھی۔

مزید پڑھیں: Jammu Security Beefed up : جموں میں فدائین حملہ کا خدشہ، سیکورٹی میں اضافہ

انتظامیہ جی 20 سربراہی اجلاس اور غیر ملکی مہمانوں کی حفاظت کے لیے ادھمپور میں تقریباً 600 پولیس اہلکاروں کو خصوصی تربیت دی جا رہی ہے۔ یہ جوان سادہ وردی میں مہمانوں کے اردگرد تعینات ہوں گے۔ اس کے علاوہ دیگر سکیورٹی فورسز کے علاوہ این ایس جی کمانڈوز اور نیوی کے مارکوس اسکواڈ کو بھی تعینات کیا جائے گا۔ وہیں جموں سرینگر ہائی وے، جموں پونچھ ہائی وے پر بھی سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔ سرینگر اور جموں شہر میں بھی اضافی فورسز کو تعینات کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ عسکریت پسندوں کی دراندازی کے امکان کے پیش نظر لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد پر پہرہ بھی سخت کر دیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.