جموں: بشنہ جموں کے گاؤں پنڈوریہ میں دو چوروں نے ایک خاتون کو اس کے گھر میں یرغمال بنایا اور الماری میں رکھی نقدی اور زیورات چوری کر کے فرار ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب جموں کے بسنہ کے پنڈوری گاؤں میں دو نوجوان شادی کے دعوت نامے دینے کے بہانے ایک فوجی جوان کے گھر گئے۔ جب دونوں افراد متاثرہ کے گھر کے اندر داخل ہوئے تو انہوں نے گھر میں فوجی جوان کی بیوی کو اکیلا پاکر چوری انجام دی۔
چوروں نے خاتون کو اکیلا دیکھ کر اسے ہاتھ پیر باندھ لیے اور اس دوران انہوں نے گھر میں موجود ڈیڑھ لاکھ روپئے مالیت کا منگل سوتر سمیت نقدی اڑا کے لیے گئے۔پولیس نے اس معاملے کی نسبت سے کیس درج کیا اور معاملے کے حوالے سے جانچ شروع کی۔ متاثرہ خاتون ریتو دیوی نے پولیس کو بتایا کہ دو نوجوان اسے شادی کا کارڈ دینے کے بہانے گھر میں داخل ہوئے تھے۔ انہوں نے اسے گھر میں اکیلا پایا اور اس کے بعد انہوں نے منہ پر ٹیپ چسپاں کیا اور اس کے ہاتھ پاؤں رسی سے باندھ دیئے۔متاثرہ کے مطابق چوروں نے الماری کی تلاشی لی اور اس میں رکھی نقدی اور زیورات چوری کر کے فرار ہو گئے۔
مزید پڑھیں:
وہیں بشنہ تھانے کے انچارج عابد بخاری نے بتایا کہ جس گھر میں چوری ہوئی وہاں سے کچھ شواہد اکٹھے کیے گئے ہیں۔علاقے میں نصب کچھ سی سی ٹی وی کی فوٹیج بھی حاصل کر لی گئی ہے جس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے کیس درج کیا گیا ہے اور جلد ہی ان چوروں کو پولیس گرفتار کر لے گی۔