ETV Bharat / state

BSF SDG visits IB in Samba بی ایس ایف کے اسپیشل ڈائریکٹر جنرل وائی بی کھورانیہ جموں کے تین روزہ دورہ پر - ای ٹی وی بھارت نیوز

بی ایس ایف کے ترجمان نے بتایا کہ وائی بی کھورانیہ اپنے تین روزہ دورے کے لئے جمعہ کے روز جموں پہنچے۔ اس دوران انہوں نے سانبہ سیکٹر کا دورہ کیا جہاں ان کو بی ایس ایف کو درپیش ٹنلنگ اور سرحد پار سے اسمگلنگ کے چلینجز کے بارے میں بتایا گیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 16, 2023, 3:32 PM IST

جموں: بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے اسپیشل ڈائریکٹر جنرل وائی بی کھورانیہ نے جموں وکشمیر کے ضلع سانبہ میں بین الاقوامی سرحد کا دورہ کرکے سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔

  • Sh Y B Khurania IPS, Special Director General, SDG HQ BSF (WC), visited the border areas of #BSF Jammu to review the operational preparedness. SDG interacted with troops & applauded their efforts in dominating the most challenging IB along Indo-Pak border. pic.twitter.com/sfCxvPnh9h

    — BSF JAMMU (@bsf_jammu) September 15, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

بی ایس ایف کے ترجمان نے بتایا کہ وائی بی کھورانیہ اپنے تین روزہ دورے کے لئے جمعہ کے روز جموں پہنچے۔اس موقع پر بی ایس ایف کے انسپکٹر جنرل ڈی کے بورا نے موصوف اسپیشل ڈائریکٹر جنرل کو ایک تفصیلی پریزنٹیشن پیش کی جس میں سرحدی سلامتی اور تسلط کے تمام اہم پہلوئوں کا احاطہ کیا گیا۔

ڈی کے بورا نے آپریشن کے علاقے میں سکیورٹی کے عمومی منظر نامے جس میں بی ایس ایف بٹالینز کی تعیناتی کا طریقہ کار اور بین الاقوامی سرحد پر ان کے مضبوط تسلط کے پہلو شامل تھے، کو بیان کیا۔

موصوف اسپیشل ڈائریکٹر جنرل نے سانبہ سیکٹر کا دورہ کیا جہاں ان کو بی ایس ایف کو درپیش ٹنلنگ اور سرحد پار سے اسمگلنگ کے چلینجز کے بارے میں بتایا گیا۔ترجمان نے بتایا کہ اس موقع پر کھورانیہ نے فوجی جوانوں کو خطاب کیا اور ان کی سرحد پر چوبیس گھنٹے موثر ڈیوٹی انجام دینے کی سراہنا کی۔

مزید پڑھیں: BSF special director visits LoC بی ایس ایف کے اسپیشل ڈائریکٹر جنرل کا دورہ ایل او سی

واضح رہے کہ اس سے قبل بارڈر سیکورٹی فورس (مغربی کمان) کے اسپیشل ڈائریکٹر جنرل وائی بی کھورانیہ نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے گریز کے اگلے علاقوں کا دورہ کیا۔انہوں نے اس دوران وہاں تعینات جوانوں کے ساتھ بات چیت کی اور مشکل حالات میں ان کی بہترین کارکردگی کی سراہنا کی۔

(یو این آئی مشمولات کے ساتھ)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.